منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کجریوال، سسودیا سمیت آپ کے دو وزیر ہار گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-09
in قومی خبریں
A A
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ

Arvind

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

نئی دہلی// دہلی اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے طوفان کے سامنے عام آدمی پارٹی ( آپ ) کی 12 سالہ حکمرانی اکھڑ گئی اور مرکزی وزیر کے الفاظ میں عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے بڑے میاں چھوٹے میاں (مسٹر اروند کیجریوال اور مسٹر منش سسودیا ) سمیت کئی بڑے لیڈروں کو شکست کا مزی چکھنا پڑا ۔
قابل ذکر ہے کہ قومی راجدھانی دہلی میں انتخابی مہم کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 3 فروری کو ایک ریلی میں آپ کے قومی کنوینر کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلیٰ اور کجریوال کے قریبی ساتھی مسٹر سسودیا کو بالترتیب ‘بڑے میاں’ اور ‘چھوٹے میاں’ کہا تھا۔ وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ آپ کے ان دونوں لیڈروں نے دہلی کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے ۔
مسٹر کیجریوال کو نئی دہلی اسمبلی حلقہ میں بی جے پی کے پرویش ورما نے قریبی مقابلے میں شکست دی ۔ مسٹر ورما کو 30088 ووٹ ملے ، جب کہ مسٹر کیجریوال کو 25999 ووٹ ملے ۔ مسٹر سسودیا اپنی پٹپڑ گنج سیٹ چھوڑ کر جنگ پورہ حلقہ میں چلے گئے جہاں انہیں بی جے پی کے ترویندر سنگھ مارواہ نے 675 ووٹوں سے شکست دی۔ مسٹر مارواہ کو 38859 ووٹ ملے ، جب کہ مسٹر سسودیا کو 38184 ووٹ ملے ۔
دہلی کے وزیر صحت اور آپ کے ترجمان سوربھ بھاردواج اور وزیر ٹرانسپورٹ اور جاٹ لیڈر رگھوویندر شوقین بھی بی جے پی کے طوفان میں اپنی شکست کو نہیں بچا سکے ۔ مسٹر بھاردواج کو گریٹر کیلاش سیٹ سے بی جے پی کی شیکھا رائے نے 3139 ووٹوں سے اور مسٹر شوقین کو بی جے پی کے منوج شوقین نے 25251 ووٹوں سے شکست دی۔
وزیر اعلیٰ آتشی کالکاجی سیٹ سے سخت مقابلے میں آپ کا پرچم بلند رکھنے میں کامیاب رہیں اور انہوں نے بی جے پی کے رمیش بدھوڑی کو 3521 ووٹوں سے شکست دی۔ ایک اور وزیر گوپال رائے نے بی جے پی کے انل کمار وششٹ کو 18994 ووٹوں سے شکست دی۔ بلی مارن سے عمران حسین نے بی جے پی کے کمل باگڑی کو 29823 ووٹوں سے اور سلطان پور ماجرہ سے مکیش کمار اہلوت نے بی جے پی کے کرم سنگھ کرما کو 17126 ووٹوں سے شکست دی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افرادی قوت کے ذریعہ تسلط قائم کرنے کی کوششیں پریشان کن ہیں: دھنکھر

Next Post

فن روشنی کی کرن کے طور پر کام کرتا ہے : اجے بھٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
قومی خبریں

اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

2026-09-13
سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت
قومی خبریں

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت

2026-09-13
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان
قومی خبریں

ملک بھر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کی توسیع ضروری: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-09-13
قومی خبریں

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

2026-09-13
قومی خبریں

خواتین کمیشن کی کانفرنس خواتین کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی: کانگریس

2026-09-13
Next Post
سیز فائر پر عمل در آمد کے بعد ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر حالات مستحکم:بھٹ

فن روشنی کی کرن کے طور پر کام کرتا ہے : اجے بھٹ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.