منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

لداخ کے ساتھ تعلقات ہمیشہ مضبوط رہیں گے: وزیر اعلی عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-08
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
لداخ کے ساتھ تعلقات ہمیشہ مضبوط رہیں گے: وزیر اعلی عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سرینگر/۸فروری
لداخ اور جموں کشمیر کے درمیان تاریخی تعلقات پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ‘عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز اس بات کا اعادہ کیا کہ انتظامی تنظیم نو سے دونوں خطوں کے درمیان گہرے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ کے تحت سابق ریاست کی تقسیم کے بعد لداخ کو 31 اکتوبر 2019 کو جموں و کشمیر سے علیحدہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے طور پر تشکیل دیا گیا تھا۔
عمرعبداللہ نے کہا”نقشے تبدیل ہوسکتے ہیں، لیکن نقشے تبدیل کرنے سے آپ کے ساتھ ہمارے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔لداخ کے ساتھ ہمارا رشتہ صدیوں پرانا ہے اور یہ مضبوط رہے گا“۔
وزیر اعلیٰ نے لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (ایل اے ایچ ڈی سی) کرگل کے ایک وفد اور جموں و کشمیر کے سینئر افسران کے ساتھ لداخ کے طلبائ‘ مریضوں اور رہائشیوں کے مختلف خدشات پر تبادلہ خیال کرنے اور انہیں حل کرنے کےلئے یہاں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں ڈپٹی چیف منسٹر سریندر چودھری ، وزیر جل شکتی جاوید احمد رانا ، چیف سکریٹری اٹل ڈولو ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایجوکیشن شتمانو ، چیف منسٹر کے ایڈیشنل چیف سکریٹری دھیرج گپتا اور سوشل ویلفیئر ، صحت اور میڈیکل ایجوکیشن ، ایڈمنسٹریٹو ریفارمز ، انسپکشنز اور ٹریننگ کے محکموں کے انتظامی سکریٹریوں نے شرکت کی۔
ایل اے ایچ ڈی سی کرگل کی نمائندگی کرتے ہوئے وفد کی قیادت چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کونسلر محمد جعفر آخون نے کی جبکہ فیروز احمد خان اور دیگر کونسلروں نے بھی شرکت کی۔
ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ وفد میں رکن پارلیمنٹ لداخ حاجی محمد حنیفہ جان اور نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر قمر علی اخون بھی شامل تھے۔
وفد سے خطاب کرتے ہوئے عمرعبداللہ نے ان پر زور دیا کہ وہ جموں اور سرینگر میں سینئر افسران کی تعیناتی کو یقینی بنانے کےلئے اس معاملے کو لداخ انتظامیہ کے ساتھ اٹھائیں تاکہ وہ جموں و کشمیر میں لداخ یو ٹی کے رہائشیوں کو درپیش چیلنجوں سے زیادہ موثر طریقے سے نمٹ سکیں۔
عمرعبداللہ نے یقین دلایا کہ کشمیر کے ایس کے آئی ایم ایس اور دیگر سپر اسپیشلٹی اسپتالوں میں ہیلپ ڈیسک کے قیام کے لئے جگہ فراہم کی جائے گی ، جس کا انتظام لداخ انتظامیہ کا عملہ کرے گا تاکہ کرگل اور لیہہ کے مریضوں کو فوری مدد فراہم کی جاسکے۔
وزیراعلیٰ نے وفد پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں دستیاب کوٹہ کے بارے میں لداخ کے طلباءمیں بیداری پیدا کریں۔
ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر جل شکتی نے وفد کو یقین دلایا کہ سڑکوں ، پینے کے پانی اور دیگر ضروری خدمات سے متعلق ان کے تمام خدشات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
اس سے قبل کرگل وفد نے سرینگر کے ایس کے آئی ایم ایس صورہ اور دیگر سپر اسپیشلٹی اسپتالوں میں ریفر کئے گئے مریضوں کے لئے نوڈل افسران کی تقرری سمیت کئی اہم مسائل پر روشنی ڈالی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے پیرا میڈیکل تربیتی اداروں میں پیرا میڈیکل طلبائ کے انتخاب اور تربیت ، سرینگر اور جموں میں موجودہ اسٹوڈنٹ ہاسٹل کی توسیع اور جموں و کشمیر کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں لداخ کے طلباءکے مزید داخلوں کی ضرورت پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
مزید برآں، انہوں نے سرینگر میں منعقدہ تقریبات کے ذریعے کرگل اور لداخ یو ٹی کے دیگر علاقوں کےلئے سیاحت کو فروغ دینے کی مانگ کی۔
وفد نے اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے صبر و تحمل سے سماعت کی اور فعال رویہ اختیار کیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے لداخ کے لوگوں کے لئے بہتر سہولیات اور مواقع کو یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر حکومت کے عزم کی ستائش کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی انتخابات: یہ اچھی حکمرانی اور ترقی کی جیت ہے:وزیر اعظم

Next Post

سونہ مرگ مارکیٹ میں آگ کی ہولناک واردات ،50 دکانیںخاکستر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

سونہ مرگ مارکیٹ میں آگ کی ہولناک واردات ،50 دکانیںخاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.