جموں//
حکام نے شہر کے مضافات میں واقع کوٹ بھلوال سنٹرل جیل سے موبائل فون اور ایک انٹرنیٹ ڈونگل ضبط کر لیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ یہ ضبطی جیل کے اہلکاروں کی طرف سے جیل کی معمول کی چیکنگ کے دوران کی گئی۔حکام نے بتایا کہ چار موبائل اور ایک انٹرنیٹ ڈونگل ایک بیرک کے واش روم کے قریب پولی تھین بیگ میں چھپایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکام معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہے ہیں۔
حکام نے کہا کہ موبائل فون مزید تفتیش کیلئے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔