اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کٹھوعہ اور بارہمولہ کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں:عمر

’دوواقعات کی شفاف جانچ کیلئے مرکزی سرکار سے بات کی ہے ـ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-07
in اہم ترین
A A
ریاستی درجے کی بحالی :وزیر اعلیٰ کی آج وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات متوقع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ نے آج کہا کہ کٹھوعہ اور بارہمولہ کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔ انہوں نے ان واقعات کو مرکزی حکومت کے سامنے اٹھایا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ان واقعات کی بروقت اور شفاف طریقے سے جانچ کی جائے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ’’میں نے بلاوار میں پولیس حراست میں مکھن دین کو طاقت کے بے تحاشا استعمال اور ہراساں کیے جانے کی اطلاعات دیکھی ہیں جس کے نتیجے میں اس نے خودکشی کی اور وسیم احمد ملا کی موت ہوئی، جسے فوج نے ایسے حالات میں گولی مار دی تھی جو مکمل طور پر واضح نہیں ہیں‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہا ’’یہ دونوں واقعات انتہائی افسوسناک ہیں اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ مقامی آبادی کے تعاون اور شراکت داری کے بغیر جموں کشمیر کبھی بھی مکمل طور پر نارمل اور دہشت گردی سے پاک نہیں ہوگا۔ اس طرح کے واقعات ان لوگوں کو الگ تھلگ کرنے کا خطرہ مول لیتے ہیں جنہیں ہمیں مکمل طور پر معمول کی راہ پر اپنے ساتھ لے جانے کی ضرورت ہے‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہا ’’میں نے ان واقعات کو مرکزی حکومت کے سامنے اٹھایا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ دونوں واقعات کی جانچ مقررہ وقت اور شفاف طریقے سے کی جائے‘‘۔
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی حکومت بھی اپنی تحقیقات کا حکم دے گی۔
اس دوران جموںکشمیر پولیس نے واضح کیا ہے کہ کٹھوعہ ضلع کے بلاور قصبے میں کوئی کریک ڈاون شروع نہیں کیا گیا اور اس ضمن میں پھیلائی جانے والی افواہیں حقیقت سے کوسوں دور ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پوچھ تاچھ کی خاطر پولیس اسٹیشن پر طلب کئے گئے مشتبہ ملی ٹینٹ معاون کی حراستی تشدد سے موت واقع نہیں ہوئی بلکہ اس نے اپنی رہائش گاہ پر خود کشی کی ہے ۔
پولیس نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے لگائے گئے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔
کٹھوعہ رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل شیو کمار شرما کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں محبوبہ مفتی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا۔
بیان کے مطابق بلاور میں پولیس نے کوئی کریک ڈاون شروع نہیں کیا، علاقے میں معمول کے مطابق ٹریفک رواں دواں ہے ، اسکول اور کالجوں میں معمول کے مطابق درس و تدریس کا کام کاج بھی جاری ہے جبکہ انٹرنیٹ سہولیات بھی بحال ہے ۔
ڈی آئی جی کے مطابق سابق وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی کے ٹویٹ میں جو کچھ بھی کہا گیا وہ سچ نہیں ہے ۔بیان کے مطابق مکھن دین پاکستانی میں مقیم دہشت گرد ساور دین عرف ساورو گجر کا بھتیجا تھا ۔ وہ اسی گروپ کی مدد کررہا ہے جس نے جولائی۲۰۲۴میں آرمی کانوائی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار جوان شہید ہوئے تھے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسی گروپ کی وجہ سے ہی کوہاگ آپریشن کے دوران ہیڈ کانسٹیبل بشیر جاں بحق ہوا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متوفی کے پاکستان اور دیگر بیرونی ممالک میں متعدد مشکوک رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ۔
ڈی آئی جی کے مطابق مکھن دین پر حراستی تشدد نہیں کیا گیا ،اُس سے پوچھ تاچھ کی خاطر پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا جب اس کی سچائی سامنے آئی تو اس نے گھر جا کر اپنی زندگی کاخاتمہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ضلعی ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راکیش منہاس نے بھی معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مجسٹریل تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے ۔
ایڈیشل ایس پی آپریشن بلاور عامر اقبال، ڈی ایس پی جاوید تبسم ، ایس ڈی پی او بلاور نیرج پڈیار اور ایس ایچ او نے متوفی کے گھر والوں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات ہوگی ۔
معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام نے ڈی آئی جی شیو کمار کو محکمانہ انکوائری کے بھی احکامات صادر کئے ہیں۔انکوائری آفیسر کو وقت مقررہ کے اندر اندر اس ضمن میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے ۔
پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں خانہ کعبہ سے تشبیہ ڈھانچے کی تعمیر پر ایک شخص گرفتار:پولیس

Next Post

کسی بے گناہ کو حراست میں نہ لیا جائے :این سی ترجمان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد

کسی بے گناہ کو حراست میں نہ لیا جائے :این سی ترجمان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.