سرینگر//
سرینگر پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) یو اے ( پی) ایکٹ کے تحت۷ملی ٹنٹ معاونین کے خلاف سری نگر کی ایک عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے ۔
یہ چارج شیٹ یو اے (پی) ایکٹ کی دفعہ۱۳‘۱۸‘۲۰‘۲۳؍اور۳۸کے ساتھ ساتھ آرمز ایکٹ کی دفعہ۲۵/۷کے تحت پولیس اسٹیشن خانیار میں درج ایک ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۴/۳۱سے متعلق ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا’’سرینگر پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) یو اے (پی) ایکٹ کے تحت۷دہشت گرد معاونین کے خلاف سری نگر کی ایک عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے‘‘۔
ترجمان نے کہا’’یہ چارج شیٹ یو اے ((پپی) ایکٹ کی دفعہ۱۳‘۱۸‘۲۰‘۲۳؍اور۳۸ کے ساتھ ساتھ آرمز ایکٹ کی دفعہ۲۵/۷کے تحت پولیس اسٹیشن خانیار میں درج ایک ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۴/۳۱سے متعلق ہے ‘‘۔
بیان میں کہا گیا’’اس مقدمے میں مجموعی طور پر۸ملزمان ملوث تھے جن میں سے عثمان کے نام سے کام کرنے والا ایک پاکستانی دہشت گرد بھی شامل تھا جس کو ایک پولیس انکائونٹر میں ہلاک کر دیا گیا تھا‘‘۔
پولیس ترجمان نے کہا’’دہشت گردی سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں۷؍افراد کے خلاف باقاعدہ طور پر الزامات درج کیے گئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے پاکستانی دہشت گرد کے حوالے سے چالان بھی جمع کرایا گیا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔