تل ابیب//
اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے، یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈرلیئن کے دورہ اسرائیل کے دوران ان سے ملاقات کی اور علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں پر بات چیت کی۔
لیپڈ نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں وان ڈر لیئن کی میزبانی پر ممنونیت کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ” گذشتہ سال ہم نے یورپی یونین کے ساتھ باہمی تعلقات کو بحال کیا ہے۔ ہم، اسرائیل حکومت کے لئے ایک اسٹریٹجک کامیابی کی حیثیت کے حامل ان روابط کو مضبوط بنانا جاری رکھیں گے”۔
وان ڈر لیئن نے بھی ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” ہم، یوکرین پر روسی حملے کے، غذائی تحفظ اور توانائی کی رسد پر ،اثرات جیسے زیادہ وسیع موضوعات پر بات چیت سمیت دو طرفہ تعاون اور سیاسی ڈائیلاگ کو بھی مزید مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے”۔