جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بجٹ ترقی کو رفتار اور جامع ترقی فراہم کرے گا: سیتا رمن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-01
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
۴۲ء۱لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی/یکم فروری

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو مالی سال 2025-26 کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرکزی بجٹ ترقی کو تیز کرنے اور جامع ترقی فراہم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھے گا۔

2014 سے نریندر مودی حکومت کے تحت لگاتار 14 واں بجٹ اور اپنا آٹھواں بجٹ پیش کرتے ہوئے ، محترمہ سیتا رمن نے کہا”ہم ایک ساتھ مل کر زیادہ خوشحالی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو ان لاک کرنے کے سفر پر نکل پڑے ہیں“۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معیشت تمام ترقی پذیر معیشتوں میں سب سے تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سیتا رمن نے کہا”ہماری معیشت تمام بڑی ترقی پذیر معیشتوں میں سب سے تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔ گزشتہ 10 برسوں میں ہماری ترقی کا ٹریک ریکارڈ اور ساختی اصلاحات نے عالمی توجہ مبذول کی ہے ۔ اس بجٹ میں، مجوزہ ترقیاتی اقدامات 10 وسیع شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں جوغریبوں، نوجوانوں، انناداتا (کسان) اور ناری (خواتین) پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، زرعی ترقی اور پیداواری صلاحیت کو فروغ دیتے ہیں، دیہی خوشحالی اور لچک پیدا کرتے ہیں اور سب کو ایک جامع ترقی کے راستے پر لے کر چلتے ہیں، مینوفیکچرنگ کو فروغ دیتے ہیں اور میک ان انڈیا کو آگے بڑھاتے ہیں، ایم ایس ایم ای کو سپورٹ کرتے ہیں، روزگار پر مبنی ترقی کو قابل بناتے ہیں، لوگوں، معیشت اور اختراع میں سرمایہ کاری کرتے ہیں“۔

مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت تور، اُڑد اور مسور پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ دالوں میں خود کفالت کے لیے چھ سالہ مشن شروع کرے گی۔ این اے ایف ای ڈی اور این سی سی ایف جیسی مرکزی ایجنسیاں ان ایجنسیوں کے ساتھ رجسٹریشن کرانے والے اور معاہدے کرنے والے کسانوں سے اگلے چار سالوں کے دوران ان تینوں دالوں کی اتنی ہی خریداری کرنے کے لئے تیار رہیں گی۔

زراعت کے شعبے کے لیے پردھان منتری دھن دھانیا کرشی یوجنا شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ زرعی اضلاع کی ترقی کا پروگرام شروع کیا جائے گا، جو کہ خواہش مند اضلاع کے پروگرام کی کامیابی سے متاثر ہو کر، حکومت ریاستوں کے ساتھ شراکت داری میں یہ اسکیم شروع کرے گی۔ اس پروگرام سے 1.7 کروڑ کسانوں کی مدد کی امید ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کے بالائی و میدانی علاقوں میں تازہ برف باری

Next Post

عام بجٹ کی خاص جھلکیاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
سستا کیا اور مہنگا کیا

عام بجٹ کی خاص جھلکیاں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.