ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

گر سومناتھ میں مسمار کی گئی متنازعہ درگاہ پر ‘عرس’ میلے کی اجازت نہیں: سپریم کورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-01
in قومی خبریں
A A
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے گجرات کے گر سومناتھ ضلع میں مسمار شدہ متنازعہ درگاہ پر 1 سے 3 فروری تک عرس میلہ منعقد کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کوجمعہ کے روز مسترد کر دیا۔
جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی بنچ نے درخواست (اجازت کے لیے ) پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کیس کی سماعت کیے بغیر اسے (‘عرس’ تہوار) منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے گجرات کے متعلقہ حکام کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ ہندو مذہبی رسومات سمیت کسی بھی سرگرمی کی اجازت اس زمین پر نہیں دی جا رہی ہے جس پر پہلے قبضہ کیا گیا تھا۔
تاہم، درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ حکومتی نوٹیفکیشن ہے کہ یہ ایک محفوظ یادگار ہے ۔
مسٹر مہتا نے محکمہ آثار قدیمہ کے جواب کا حوالہ دیتے ہوئے دلیل دی کہ محکمہ نے کہا تھا کہ 2023 میں اس انہدام (تجاوزات) سے پہلے انہوں نے ایک سروے کیا تھا اور محکمہ کو آثار قدیمہ کی کوئی یادگار نہیں ملی تھی۔ اس سلسلے میں ایک سال قبل تفصیلی کارروائی کی گئی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وہاں ایک درگاہ تھی جسے حکام نے گرا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ پر عرس میلہ منعقد کرنے کی روایت کئی سالوں سے چلی آ رہی ہے ۔
وکیل نے کہا کہ حکام نے جمعرات کو اس کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ کم از کم 20 افراد کے جمع ہونے کی اجازت دی جائے ۔
اس پر بنچ نے مسٹر مہتا سے کہا، ‘‘آپ کو کسی بھی مذہبی تقریب کی اجازت نہیں دینی چاہیے ، یہاں تک کہ ہندوؤں کو بھی نہیں’’۔
مسٹر مہتا نے جواب دیا کہ سومناتھ ٹرسٹ کو بھی حکام سے اجازت نہیں ملی ہے ۔
اس کے بعد بنچ نے درخواست گزار کے وکیل سے پوچھا کہ آپ توہین عدالت کی درخواست میں یہ ریلیف کیسے مانگ رہے ہیں؟
مسٹر مہتا نے بنچ کو بتایا کہ ‘‘سال 1951 میں یہ زمین سردار پٹیل نے سومناتھ ٹرسٹ کو الاٹ کی تھی اور کچھ راہگیر توہین عدالت کی درخواست دائر کر رہے ہیں۔ وہ (عدالت عظمیٰ میں زیر التوا کیس میں) مرکزی درخواست گزار نہیں ہے ۔
مسمار کرنے کے عمل اور گرائے گئے ڈھانچے کے بارے میں، انہوں نے عدالت کو بتایا، "تمام مذاہب کے غیر مجاز ڈھانچے کو گرا دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 8 اکتوبر 2023 کو 26 تجاوزات ہٹائی گئیں جن میں سے ایک کا تعلق ہندو برادری سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 27 جنوری 2024 کو ہندو برادری کے لوگوں کے مندروں سمیت 174 تجاوزات ہٹائے گئے ۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تیسرے مرحلے میں 27 اور 28 جنوری 2024 کو ایک گاؤں سے عوامی سڑکوں پر 155 تجاوزات ہٹائی گئیں جن میں سے 147 کا تعلق ہندو برادری سے اور 8 کا تعلق مسلم برادری سے تھا۔
انہوں نے کہا کہ چوتھے مرحلے میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی 40 تجاوزات ہٹائی گئیں اور پانچویں مرحلے میں 102 ایکڑ سرکاری اراضی کو تجاوزات سے آزاد کرایا گیا۔
مسٹر مہتا نے کہا کہ توہین عدالت کا مقدمہ عدالت کے اس حکم کے پس منظر میں دائر کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ کارروائی کے بغیر توڑ پھوڑ نہیں کی جانی چاہئے ، لیکن عدالت نے یہ واضح کر دیا تھا کہ عوامی مقام یا سرکاری اراضی پر کسی بھی تجاوزات کو نہیں بچایا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ سرکاری زمین ہے ۔
مسٹر مہتا نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے نچلی عدالت اور ہائی کورٹ میں توہین کی درخواست دائر کی تھی، جسے خارج کر دیا گیا۔
عدالت نے 27 جنوری کو کہا تھا کہ وہ تین ہفتوں کے بعد ان درخواستوں کی سماعت کرے گی، جس میں عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر گر سومناتھ ضلع میں مبینہ طورپر رہائشی اور مذہبی ڈھانچوں کو مسمار کرنے کے الزام ہیں۔ اس میں گجرات کے افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی شامل ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیجریوال کے گھر کے باہر یوتھ کانگریس کا احتجاج

Next Post

صدر ٹرمپ کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس، تحقیقات کا آغاز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط

صدر ٹرمپ کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس، تحقیقات کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.