نئی دہلی/ وزیر اعظم نریندر مودی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دعوت پر جلد ہی امریکہ کا دورہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کو یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ‘‘وزیراعظم اور مسٹر ٹرمپ نے حال ہی میں ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔ دونوں فریق ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے کے لیے وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے منتظر ہیں۔ دورے کی مخصوص تاریخوں کا اعلان وقت پر کیا جائے گا۔”