دبئی// انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) جیف ایلارڈس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
استعفی دینے کے بعد، ایلارڈس نے کہا ’’آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر خدمات انجام دینا ایک اعزاز کی بات ہے۔ ہم نے جو بھی اہداف حاصل کئے اس پر مجھے فخر ہے، چاہے وہ کرکٹ کو عالمی سطح پر لے جا ناہو یا آئی سی سی کے اراکین کے لیے تجارتی بنیاد تیار کرنا ہو۔ میں آئی سی سی کے صدر، بورڈ کے تمام ممبران اور پوری کرکٹ کمیونٹی کا گزشتہ 13 سالوں میں بے پناہ تعاون کے لیے شکر گزار ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ کرکٹ کے لیے آنے والا وقت پرجوش ہو گا اور میں اس کے لیے عالمی کرکٹ برادری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘
منگل کی رات جیوف ایلارڈس کے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے، آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا ’’آئی سی سی بورڈ کی جانب سے، میں جیوف کا ان کے تعاون کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کرکٹ کو عالمی سطح پر لے جانے کے لیے کافی محنت کی ہے۔ ہم ان کی خدمت پر خوش ہیں اور مستقبل کے لیے ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
خیال کیا جاتا ہے کہ آئی سی سی آئندہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان میں اسٹیڈیم کی تیاریوں کے لیے ایلارڈس کی انتظامیہ سے ناخوش تھی۔ ایلارڈس کے استعفیٰ کے بعد آئی سی سی میں بڑی تبدیلیاں ہونے جا رہی ہیں۔