جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

سیاحتی مقامات یاکنکریٹ کے جنگل

حساس آفیسروں کے تبادلوں میں کیا پیغام پوشیدہ ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-29
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

پہلگام اور گلمرگ ایسے عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقامات کو ’’کنکریٹ جنگل‘‘ میں تبدیل کرنے کی سمت میں حالیہ چند برسوں کے دوران کئے جارہے اقدامات اور تعمیراتی سرگرمیوں نے نہ صرف کشمیر اور سیاحوں بلکہ مقامی آبادی کو بھی فکر وتشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ مقامی آبادی ان تعمیراتی سرگرمیوں کو روکنے اور سیاحتی مقامات کے ماحولیاتی توازن کو تحفظ دینے کیلئے عرصہ سے چیخ رہی ہے لیکن حکومت کے متعلقہ ادارے ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں ۔ اس حوالہ سے جو اطلاعات عوامی حلقوں تک پہنچتی رہی ہے وہ پُرتشویش بھی ہیں اور معاونتی کردار کے حوالہ سے اداروں اور ان سے وابستہ ذمہ داروں کو بے نقاب بھی کرتی رہی ہے۔ لیکن اس کے باوجود معاملات کو ایڈریس نہیں کیا جارہا ہے حالانکہ عدالت کی جانب سے بھی کچھ ہدایات اوراحکامات اب تک ریکارڈ پر ہے لیکن معاونتی کردار اسقدر گہرا ہوچکا ہے کہ ان ذمہ داروں جو تعینات کئے جاتے رہے ہیں نے اگر حرکت میں آکر ناجائز تعمیراتی سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش کی بھی تو انہیں راتوں رات عہدوں سے فارغ کیاجاتا رہا۔
وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد عمر عبداللہ نے ان دونوں سیاحتی مقامات میں ناجائز تعمیراتی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان پر روک لگانے کے احکامات جاری کئے لیکن بادی النظرمیں وزیراعلیٰ بھی اس سمت میں ناکام یا بے بس نظرآرہے ہیں۔تازہ ترین دھچکہ تصور کیاجائے یا ناجائز تعمیراتی سرگرمیوں کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کی زبانوں کو لگام دینے کی سمت میں ایک واضح پیغام ابھی چند ہفتے قبل تعینات چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو بھی تبدیل کرکے باہر کا دروازہ دکھایا گیا کیوں کہ اس نے عدالتی احکامت پر عمل کرتے ہوئے ناجائز تعمیراتی سرگرمیوں کو روکنے کی سمت میں متعلقین کے نام وجہ بتائو نوٹس اجرا کئے تھے۔
کسی تعینات سی ای او کی راتوں رات تبدیلی کا یہ حکم نامہ پہلا نہیں اس سے قبل بھی کئی تعینات آفیسروں کے خلا ف ایسی ہی کارروائی عمل میں لائی جاچکی ہے۔ پہلگام کے حوالہ سے عوامی حلقوں میں زبان زدہ چرچوں کواگر سچ پر مبنی تصور کیا جائے تو ضلع ایڈمنسٹریشن براہ راست مبینہ طور سے ملوث اور معاوتنی کردار کا حامل سمجھا جارہا ہے۔ ان سے منسوب یہ قول بھی عوامی حلقوں میں زبان زدہ عام ہے کہ مقامی آفیسر (کے اے ایس ) نااہل ہیں، وہ لاتوں کے مستحق ہیں۔ اگر ان سے یہ منسوب ریمارکس کوئی سچائی رکھتے ہیں تو یہ شرمناک عمل ہے اور اُس کیڈر کے نام پر ایک بدنما دھبہ ہے جس کیڈر سے وہ وابستگی رکھتے ہیں۔
پہلگام میں ناجائز تعمیراتی سرگرمیوں کے چلن کے بارے میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ حالیہ چند برسوں کے دوران کئی غیر ریاستی سرمایہ داروں کو اراضیاں الاٹ کی جاتی رہی ہیں اورانہیں تعمیرات کی بلا روک ٹوک اجازت ہی نہیں دی جاتی رہی ہے بلکہ تمام تر انتظامی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ ان تعمیراتی سرگرمیوں کے نتیجہ میں نہ صرف پہلگام اور اس کے مضافات میں ماحولیاتی توازن بہت حد تک بگڑ چکا ہے بلکہ پہلگام کی خوبصورتی بھی بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی ہے۔ رہی سہی کسر پیدل راستوں کو میکڈم میں تبدیل کرنے سے پوری کرلی گئی ہے۔
کشمیر کے سیاحتی مقامات پہلگام، گلمرگ، سونہ مرگ، دودھ پتھری وغیرہ کو کیوں تباہ کرکے کنکریٹ جنگلوں میں تبدیل کیاجارہاہے اس کے پیچھے بظاہر یہی مقصد دکھائی دے رہا ہے کہ سیاحتی صنعت سے وابستہ کچھ مافیا طرز کے ادارے اور افراد کشمیرکی ان سیاحتی بستیوں کو دُنیا کے سیاحتی نقشے سے نیست ونابود کرناچاہتے ہیں تاکہ کشمیر اپنی ان شہرہ آفاق سیاحتی مقامات سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے محروم ہوجائے اور سیاح ملکی یا غیر ملکی کشمیر کارُخ کرنے سے آہستہ آہستہ ہٹتے رہیں۔ کشمیر کی سیاحتی صنعت کو مختلف طریقوں سے نقصان پہنچانے اور سیاحوں کی گاڑیوں پر پتھرائو کرنے کے ماضی قریب میں کئی ناخوشگوار واقعات بھی پیش آتے رہے ہیں اور ان ناخوشگوار واقعات کو عملانے کیلئے خود ایڈمنسٹریشن کی مختلف سطحوں پر تعینات بعض مخصوص ذہنیت کے غیر ریاستی آفیسران براہ راست ملوث رہے ہیں، اس تعلق سے ایک سابق سینئر آفیسر کا ایک سنسنی خیز انٹرویو کچھ عرصہ پہلے منظرعام پر بھی آیا تھا لیکن معلوم نہیں کہ اُس انٹرویو کو ریکارڈ سے کیسے اور کن ہاتھوں نے اُڑا کر رکھدیا۔
سی ای او پہلگام کی تبدیلی نے ایڈمنسٹریشن کی فکر،ا پروچ اور طرزعمل کے تعلق سے کئی ایک سوالوں کو جنم دیا ہے۔ جبکہ عدالتیں بھی یہ محسوس کررہی ہیں کہ تعمیراتی سرگرمیاں نقصان دہ ہیں۔ پھرا یسا کیوں کیا جارہا ہے، کیوں ناجائز تعمیراتی سرگرمیوں کی روک تھام کی سمت میں اُٹھائے جاتے رہے اقدامات کو اعلیٰ حکومتی سطح پر ویٹو Vetoکردیاجارہاہے اور قوانین اور ضابطوں کے تحت کام کرنے والے ذمہ دار اور حساس آفیسروں کو برداشت نہیں کیا جارہا ہے ۔
اگر عمرعبداللہ نے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد ان سرگرمیوں کانوٹس لیاتھا تو اب کیوں انہی کے دور اقتدار میں ایک ذمہ دار آفیسر کو تعیناتی کے محض چند دنوں کے بعد ہی تبدیل کردیاگیا۔ اس نوعیت کے مصلحتوں پر مبنی اقدامات اور فیصلوں سے کیا مقامی آفیسروں کی تذلیل اور تضحیک نہیں ہورہی ہے، کیا انکا Moraleزخمی نہیں ہورہا ہے ،کیا غیر مقامی آفیسران مقامی آفیسران کے مقابلے زیادہ باصلاحیت اور ذہین ہیں یااس نوعیت کا منظرنامہ حالیہ چند برسوں کے دوران ایڈمنسٹریشن کی مختلف سطحوں پر سرائیت کرچکے اور آبیاری کے نتیجہ میں اُبھر ے وی آئی پی کلچر کا دبدبہ برقرار رکھنے کا ہی محض ایک اور تسلسل ہے؟
جو کچھ بھی ہے ناپسندید ہ عمل اور اپروچ سے عبارت ہے۔ اگر اطلاعات کے مطابق کنکریٹ جنگلوں کی تعمیرات میںکچھ مقامی بااثر سیاسی ورکر سیاستدان اور ہوٹل مالکان یا سرمایہ دار ملوث ہیںتو یہ اور زیادہ افسوسناک اور شرمناک ہے۔ اس پس منظرمیں غیروں کو ہی کیوں قصور وار یا ذمہ دار ٹھہرایا جائے جبکہ گھر کے بھیدی ہی کشمیر کی بربادی اور تباہی میں برابر سے کہیں زیادہ ملوث، ذمہ دار اور شریک ہیں۔
۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یہ ایک بات وزیر اعلیٰ نہیں جانتے تھے !

Next Post

آئی سی سی کے سی ای او جیوف ایلارڈس نے دیا استعفیٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
آئی سی سی ہندوستان میں اپنے میڈیا حقوق فروخت کرے گی

آئی سی سی کے سی ای او جیوف ایلارڈس نے دیا استعفیٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.