سرینگر//
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل‘ وجے کمار کا کہنا ہے کہ سال رواں کے دوران اب تک مارے جانے والے ایک سو جنگجوؤں میں سے سب سے زیادہ تعداد لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ جنگجوؤں کی تھی۔
کمار نے کہا کہ سال گذشتہ اسی مدت کے دوران ۵۰جنگجو مارے گئے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ایک سو جنگجوؤں میں سے۷۱مقامی جبکہ۲۹غیر ملکی جنگجو شامل ہیں۔
آئی جی پی نے یہ جانکاری پیر کو اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی۔
کمار نے ٹویٹ میں کہا’’سال۲۰۲۲کے پانچ مہینوں اور بارہ دنوں میں مختلف تصادم آرائیوں کے دوران ایک سو جنگجو مارے گئے جن میں۷۱مقامی جبکہ۲۹غیر ملکی جنگجو شامل ہیں‘‘۔
آئی جی پی کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا’’سال گذشتہ یعنی۲۰۲۱میں اسی مدت کے دوران۵۰جنگجو مارے گئے تھے جن میں ۴۹مقامی جبکہ ایک غیر ملکی جنگجو شامل تھا‘‘۔
کمار نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ مہلوک جنگجوؤں میں سے سب سے زیادہ ۶۳جنگجو لشکر طیبہ سے وابستہ تھے جبکہ ۲۴کا تعلق جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے تھا۔