جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ہارون ـمیںایک معروف حکیم کا کلینک سر بمہر، سیمپل لیبارٹری روانہ

جی ایم سی پرنسپل نے شکایت میں کہا تھا کہ بیمار بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-25
in مقامی خبریں
A A
ہارون ـمیںایک معروف حکیم کا کلینک سر بمہر، سیمپل لیبارٹری روانہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

سرینگر///
سرینگر انتظامیہ نے بچوں میں بڑھتی ہوئی جگر کی بیماریوں کے پیش نظر نا اہل پریکٹیشنرز کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے ۔
حکام نے بتایا کہ سری نگر کے مضافاتی علاقے سید پورہ ہارون میں ایک غیر مجاز کلینک کو سیل کردیا گیا اور وہاں سے نمونے جانچ کیلئے لیبارٹری روانہ کئے گئے ۔
حکام نے کہاکہ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث افرادکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگرکے پرنسپل کی طرف سے ضلع مجسٹریٹ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ سید پورہ ہارون میں ایک شخص جگر کی بیماری میں مبتلا افرادکا علاج ومعالجہ کر رہا ہے اور جب ان کی حالت متغیر ہو جاتی ہے تو مریضوں کو صدرہسپتال پہنچا جایاجاتا ہے جس دوران اکثر مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
خط میں مزید لکھا گیا کہ شدید جگر کی بیماری خاص کر یرقان کے کئی کیسز ہسپتال میں رپورٹ ہوئے ان میں وہ بچے بھی شامل تھے جنہیں ابتدائی علاج کے بعد جی ایم سی سری نگر سے رخصت کیا گیا۔
پرنسپل جی ایم سی نے مزید کہاکہ مذکورہ مریض ہارون میں ایک ایسے شخص کے پاس جاتے ہیں جو انہیں غیر تصدیق شدہ علاج کرکے مبینہ طورپر انہیں شدید پیچیدگیوں میں مبتلا کرنے کا باعث بنتا جارہا ہے ۔
خط موصول ہونے کے بعد ضلعی ترقیاتی کمشنر سرینگر کی ہدایت پر محکمہ صحت ، تحصیلدار کی سربراہی میں ٹیم نے سید پورہ ہارون میں نام نہاد حکیم کے کلینک کو سر بمہر کرکے وہاں پرموجود ادویات اور جڑی بوٹیوں کے سیمپل اٹھا کر انہیں لیبارٹری روانہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ سید پورہ ہارون میں گزشتہ کئی دہائیوں سے ایک حکیم جو قادر ریش کے نام سے مشہور ہیں جگر کی بیماری میں مبتلا افراد کا دیسی طریقے سے علاج کررہا ہے ۔
ہفتے اور اتوار کی اعلیٰ الصبح سے ہی قادر ریشی کے رہائشی مکان پر لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے ، دن بھر یہاں پر ہزاروں افراد جو کہ جگر کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں قادر ریشی کے پاس جا کر وہاں پر اپنا علاج کرواتے ہیں۔
قادر ریشی وادی کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی مشہور ہے خا ص کر کشمیری پنڈت بھی یہاں پر آکر علاج کرواتے ہیں ۔ سید پورہ ہارون قادر ریش کے نام سے ہی مشہور ہے یہاں پر اب کئی افراد نے یونانی ادویات کے سٹور بھی کھولے ہیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ دو دہائی قبل قادر ریش صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ جا کر وہاں پر بھی جگر خاص کر یرقان کی بیماری میں مبتلا مریضوں کا علاج ومعالجہ بھی کرتے تھے ۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کے پرنسپل کی جانب سے ضلعی ترقیاتی کمشنر کے نام خط میں سنسنی خیز انکشافات کے بعد قادر ریش کے کلینک کو سیل کیا گیا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جگر کے مرض میں مبتلا کئی مریض قادر ریش کے پاس جا کر علاج کے بعد جب ان کی حالت متغیر ہوجاتی ہے تو انہیں ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے لیکن تب تک بہت دیر ہوجاتی ہے اور انہیں بچانا ناممکن ہو کررہ جاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر‘جموں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل

Next Post

اننت ناگ میں۴منشیات فروش گرفتار‘ ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
مقامی خبریں

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

2025-05-16
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
مقامی خبریں

فوجی سربراہ کا بارہمولہ کے اگلے علاقوں کا دورہ جوانوں کے رول کو سراہا

2025-05-16
کٹھوعہ:جھرپ میں ۲ ملی ٹنٹ ہلاک‘۵ سیکورٹی اہلکار زخمی
مقامی خبریں

ریاسی اور کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن جاری

2025-05-16
logoo76-1
مقامی خبریں

ڈی جی بی ایس ایف نے جموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

2025-05-16
نارکو دہشت گردی میں ملوث افرادسے سختی سے نمٹا جائے گا:ڈی جی پی پربھات
مقامی خبریں

پربھات کا ضلع ہسپتال پونچھ کا دورہ‘ زخمیوں کی عیادت

2025-05-16
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

اننت ناگ میں۴منشیات فروش گرفتار‘ ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.