سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق شمالی کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے۲۱جنوری سے۲۴تک برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں پیر کی شام سے برف باری اور بارشوں کا تازہ سلسلہ شروع ہوا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں پیر کی شام تازہ برف باری ہوئی جس وجہ سے وہاں پر موجود سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔انہوں نے کہاکہ کنڈی بارہ مولہ ، حاجی بل ، گلمرگ اور بابار یشی بھی میں برفباری ہو رہی ہے۔
نامہ نگار کے مطابق بارہ مولہ کے میدانی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ وادی کشمیر کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں۲۱سے لے کر۲۴جنوری تک برف باری متوقع ہے۔
اس دوران وادی کشمیر میں چلہ کلان کے بیچ دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
سری نگر میں پیر کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۹ء۱۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۸ڈگری زیادہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر میں یخ بستہ ہواوں اور چلہ کلان کے بیچ پیر کے روز سری نگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں جنوری کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں پیر کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۹ء۱۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۱ء۸ڈگری زیادہ تھا۔
ترجمان نے کہاکہ قاضی گنڈ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۶ء۱۴ڈگری ریکارڈ ہوا جو معمول سے۳ء۸ڈگری زیادہ تھا۔
سیاحتی مقام پہلگام میں۴ء۹ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا جو معمول سے ۸ء۴ڈگری زیادہ تھا۔
شمالی ضلع کپواڑہ میں۸ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ جو معمول سے۵ء۴زیادہ درج ہوا۔ کوکر ناگ میں۰ء۱۲سینٹی گریڈ جو معمول سے۰ء۷ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوا۔
گلمرگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۵ء۶ڈگری ریکارڈ ہوا جو معمول سے۲ء۶ڈگری زیادہ تھا۔
دریں اثنا ماہر موسمیات فیضان عارف کینگ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ پیر کے روز سری نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال جنوری کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۱۵ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ہواوں کے زیر اثر وادی کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت میں مزید گراوٹ متوقع ہے۔
ادھر وادی میں مطلع صاف رہنے کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وسطی کشمیر میں واقع وادی کے ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۷ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں منفی۹ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۹ء۳ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۳ء۴ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۷ڈگری سیںٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۱۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔