جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بدھل اموات:بین مرکزی وزارتی ٹیم آج متاثرہ علاقے کا دورہ کریگی

صحت‘ زراعت‘ کیمیکلز اور فرٹیلائزرز اور وزارت آبی وسائل کے ماہرین ٹیم میں شامل ہوں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-19
in اہم ترین
A A
’یہ ترقی یا جہاد کیلئے ووٹ کا مقابلہ ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

نئی دہلی//
مرکزی وزیر داخلہ ‘امت شاہ نے جموں کے راجوری ضلع میں گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران تین واقعات میں اموات کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے متاثرہ گاؤں کا دورہ کرنے کے لئے وزارت داخلہ کی سربراہی میں ایک بین وزارتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔
اس ٹیم میں وزارت صحت و خاندانی بہبود، وزارت زراعت، وزارت کیمیکلز اور فرٹیلائزرز اور وزارت آبی وسائل کے ماہرین شامل ہوں گے۔
اس میں مویشی پروری، فوڈ سیفٹی اور فرانزک سائنس لیبارٹریوں کے ماہرین بھی مدد کریں گے۔
بدھل میں پراسرار بیماری سے اب تک۱۶؍افراد کی موت ہو ئی ہے ۔
لوگوں نے بخار، درد، متلی اور بے ہوش ہونے کی شکایت کی اور اسپتالوں میں داخل ہونے کے چند دنوں کے اندر ہی دم توڑ دیا۔ ایک لڑکی کی حالت اب بھی نازک بنی ہوئی ہے۔
مرکزی حکومت کی ٹیم۱۹جنوری اتوار کو روانہ ہوگی اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے فوری ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بھی کام کرے گی۔
ملک کے چند معروف ترین اداروں کے ماہرین کو صورتحال کو سنبھالنے اور اموات کے اسباب کو سمجھنے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔
اس دوران جموں کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ‘ سریندر چودھری نے ہفتے کے روز کہاکہ راجوری کے بدھل گاوں میں پر اسرار اموات کی پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے ۔
چودھری نے کہاکہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ یومیہ اس معاملے پر آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار نائب وزیر اعلیٰ نے بدھل میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ راجوری کے بدھل گاوں میں جب پر اسرار اموات کا سلسلہ شروع ہوا تو جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے فوری طورپر ڈاکٹروں کی ٹیم کو علاقے کی اور روانہ کیا۔
چودھری کا مزید کہنا ہے کہ سرکار نے متاثرین کو معاوضہ بھی فراہم کیا جبکہ وزیراعلیٰ کے ریلیف فنڈسے بھی معاوضہ متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔
ان کے مطابق پولیس نے اب اس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی ہے ۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ملک کی مختلف ریاستوں اور بڑے طبی اداروں میں متاثرین کے نمونوں کے ٹیسٹ کئے گئے جو منفی آئے ہیں۔
چودھری نے مزید بتایا کہ اب بڈھال گاوں میں جو جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں ان کے بھی نمونے حاصل کئے جارہے ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہر زاویہ سے تحقیقات ہو رہی ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ۱۶؍افراد کی کیسے اور کن حالات میں موت واقع ہوئی۔
چودھری نے کہاکہ اگر یہ قدرتی اموات ہے تو اس میں سرکار کچھ نہیں کرسکتی لیکن اگر کسی نے شرارت کی ہے تو انہیں بخشا نہیں جائے گا۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ امیدا کرتے ہیں کہ پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ جلد مںظر عام پر آئے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وندے بھارت: کشمیر کے انتہائی موسمی حالات کیلئے ڈیزائن ٹرین تیار

Next Post

بدھل اموات : لوگ مرنے والوں کی قبر کھودنے کیلئے بھی آگے نہیں آرہے ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
بدھل اموات : لوگ مرنے والوں کی قبر کھودنے کیلئے بھی آگے نہیں آرہے ہیں

بدھل اموات : لوگ مرنے والوں کی قبر کھودنے کیلئے بھی آگے نہیں آرہے ہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.