سرینگر//
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے تین دنوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کی پیش گوئی کی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۱۸؍اور۱۹جنوری کو موسم جزوی یا مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں۲۰اور۲۱جنوری کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں۲۲جنوری کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ وادی میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے جبکہ جموں صوبے کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۲۳جنوری کو بھی کم و بیش موسم کی یہی صورتحال رہ سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں۲۴سے۲۷جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں۔
ادھر وادی میں سیاحتی مقام گلمرگ کو چھوڑ کر مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری ریکارڈ ہوئی ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۹ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء ۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء ۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۸ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وسطی کشمیر میں ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۸ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۷ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۳ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۶ء۱ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۹ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۵ء۳ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۱۱ڈگری سیںٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین علاقہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔