نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کل (اتوار) آندھرا پردیش کے وجے واڑہ میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے 20ویں یوم تاسیس کے پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے ۔
اس موقع پر مسٹر شاہ 200 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔
ہندوستان اب ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے لیے ایک ریلیف سنٹرک کے بجائے صفر جانی نقصان کا طریقہ اپنا رہا ہے ، تاکہ آفات کے دوران ‘زیرو کیزولٹی’ کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔
مرکزی وزیر داخلہ تین اہم مراکز کے کمپلیکس کا افتتاح کریں گے جس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کا ساودرن کیمپس، فورس کی 10ویں بٹالین اور ریجنل آپریشن سنٹر سپول (09ویں بٹالین) کا کیمپس شامل ہے ۔ یہ اہم ادارے انسانی وسائل کی ترقی، صلاحیت سازی، تربیت، تحقیق، دستاویزی اور پالیسی سازی میں ہندوستان کو آفات سے محفوظ بنانے اور ویژن 2047 کے تحت ملک میں آفات کے خطرے کو کم کرنے کے نظام کو مزید مضبوط بنانے میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
مسٹر شاہ نیشنل پولیس اکیڈمی، حیدرآباد میں نئی "انٹیگریٹڈ شوٹنگ رینج” کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ، جہاں آئی پی ایس پروبیشنری افسران کو فائرنگ کے ہنر سکھائے جائیں گے ۔ یہ "انٹیگریٹڈ شوٹنگ رینج” 50 میٹر لمبی ہوگی اور اس میں 10 لین ہوں گی جس میں دس افراد بیک وقت فائرنگ کی مشق کر سکیں گے ۔ یہ فائرنگ رینج ہر موسم میں آپریشنل، مکمل طور پر مشینی اور خودکار ہو گی اور اسے 27 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ اس رینج کی جدید ترین ٹیکنالوجی بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے اور یہ ملک کے تمام پولیس اداروں میں اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہوگی۔