سرینگر//
پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ‘ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ انٹی کورپشن بیور (اے سی بی) سے ایس پی عبدالواحد کو ہٹانے سے انصاف اور احتساب کے لیے حکومت کے عزم پر سوال اٹھتے ہیں۔
محبوبہ نے کہا’’اس سے کرپٹ اور طاقتور کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب ہوجاتا ہے ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا’’اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) سے عبدالواحد اور ان کے ساتھیوں کو ہٹانا بدعنوانی کو چیلنج کرنے والے اہلکاروں کو درپیش خطرات کو اجاگر کرتا ہے ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہناتھا’’اس سے کرپٹ اور طاقتور کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب ہوجاتا ہے ‘‘۔
محبوبہ نے اپنے پوسٹ میں کہا:’’وسل بلور کو سزا دینے کی اس کارروائی نے کرپشن کی تحقیقات کی آڑ میں کشمیریوں کی جائیدادوں پر چھاپے مارنے کے لیے اے سی بی سمیت مختلف ایجنسیوں کو استعمال کرنے کے پیچھے حکومت کے حقیقی ارادوں کو منکشف کر دیا ہے‘‘۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ اس سے انصاف اور احتساب کے لیے حکومت کے عزم پر سوال اٹھاتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے سری نگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شاہراوں کی مرمت اور زبیائش و آرائش کے کاموں میں ہوئیں مبینہ بدعنوانیوں پر سمارٹ سٹی پروجیکٹ سے جڑے دو افسران کیخلاف مقدمات درج کئے ہیں۔