سرینگر///
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پیر کی صبح معمول کی گشت کے دوران اپنی ہی سروس رائفل سے حادثاتی طور نکلنے والی گولی لگنے سے ایک بی ایس ایف اہلکار زخمی ہوگیا۔
حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی صبح۸بجکر۱۵منٹ پر پیش آیا جب بارہمولہ کے اولد ٹائون میں معمول کی گشت کے دوران اپنی ہی سروس رائفل سے حادثاتی طور نکلنے والی گولی لگنے سے ایک بی ایس ایف اہلکار زخمی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اہلکار بی ایس ایف کی۱۱۲ویںبٹالین کی روڈ اوپنگ پارٹی کا حصہ تھا۔زخمی جوان کی شناخت کانسٹیبل منیش میگھوال کے طور پر کی گئی ہے ۔
حکام نے بتایا کہ جوان کو علاج و معالجے کیلئے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔