نئی دہلی//عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر لیڈر اور دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے پیر کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے ایک طویل روڈ شو کیا لیکن وہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل نہیں کر سکیں۔
محترمہ آتشی نے کاغذات نامزدگی سے پہلے ایک لمبا روڈ شو کیا لیکن انہیں 3 بجے الیکشن کمیشن پہنچنا تھا اور اس وجہ سے وہ پرچہ نامزدگی داخل نہیں کر سکیں۔ قبل ازیں اے اے پی لیڈر منیش سسودیا کے ساتھ انہوں نے گری نگر میں گرودوارہ سری گرو گوبند صاحب میں پوجا کی اور کالکاجی مندر میں پوجا کی اور اپنی مہم کے لیے آشیرواد مانگا۔ انہوں نے نامزدگی سے قبل ایک طویل روڈ شو کیا جس میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ "آج اپنا نامزدگی داخل کرنے سے پہلے میں کالکاجی مندر میں ماں کالی کا آشیرواد لینے آئی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ماں کالکا کا آشیرواد مجھ پر، عام آدمی پارٹی اور کالکاجی اسمبلی حلقہ کے لوگوں پر ہمیشہ رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ کالکاجی اسمبلی سے بی جے پی نے سابق ایم پی رمیش بدھوری کو اور کانگریس نے پارٹی کی قومی خاتون صدر الکا لامبا کو میدان میں اتارا ہے ۔ دہلی میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 5 فروری کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔