سرینگر//
وادی کشمیر میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
زلزلے کا مرکز پہلگام کا علاقہ تھا جبکہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت۷ء۳ریکارڈ ہوئی ہے ۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق کشمیر میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب۱۲بجکر۳۷منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز پہلگام کا علاقہ تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت۷ء۳ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی پانچ کلو میٹر تھی۔
تاہم اس زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔