نئی دہلی//صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے تمام اہل وطن کو لوہڑی (13 جنوری) ، مکر سنکرانتی، پونگل اور ماگھ بیہو (14 جنوری) کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے ۔
اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا‘‘لوہڑی، مکر سنکرانتی، پونگل اور ماگھ بہو تہواروں کے مبارک موقع پر میں ملک اور بیرون ملک رہنے والے تمام بھارتیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
یہ تہوار ہمارے مالا مال ثقافتی ورثے کی علامت ہیں اور اپنے ساتھ جوش و خروش اور مسرت لے کر آتے ہیں۔ کے مختلف خطوں میں مختلف شکلوں میں منائے جانے والے یہ تہوار فطرت کے ساتھ ہمارے ہم آہنگ تعلقات کو ظاہر کرتے ہیں۔ لوگ مقدس ندیوں میں غسل بھی کرتے ہیں اور ان مواقع پر صدقہ و خیرات بھی کرتے ہیں۔
ان تہواروں کے ذریعے جو فصلوں سے بھی جڑے ہوئے ہیں، ہم محنتی کسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جو قوم کا پیٹ بھرنے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔
میری خواہش ہے کہ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی اور خوشحالی لائے اور ہم ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے مزید جوش و جذبے کے ساتھ مل کر کام کریں۔