بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

عمرعبداللہ :آگے کھائی پیچھے پہاڑ

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-01-12
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اب پڑ ھائی میں بھی ہائبرڈ ماڈل

یہ صرف دعویٰ ہے…

ہم سمجھتے ہیں اور سو فیصد سمجھتے ہیں کہ … کہ اپنے گورے گورے بانکے چھورے‘وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ مشکل میں ہیں… جتنا انہوں نے سوچا تھا اس سے کئی زیادہ مشکل میں ہیں… یوں سمجھ لیجئے کہ یہ آگے کھائی اور پیچھے پہاڑ والی بات ہے… اللہ میاں کی قسم انہیں ایسی ہی صورتحال… مشکل صورتحال کا سامنا ہے… ایک طرف کشمیر کے لوگ ہیں ‘ وہ لوگ جنہوں نے این سی کو اسمبلی انتخابات میں بھاری منڈیٹ ہی نہیں دیا بلکہ اپنا اعتماد اور بھروسہ بھی دیا اور… اور دوسری طرف دہلی ہے… وہ دہلی جس سے وزیر اعلیٰ مخاصمانہ رویہ اپنانا نہیں چاہتے ہیں… بالکل بھی نہیں چاہتے ہیں… دہلی اور کشمیر میں توازن کیسے رکھیں ‘ یہ وزیر اعلیٰ کا سب سے بڑا امتحان ہے اور یہی ان کی مشکل بھی ہے … اگر یہ کشمیریوں کے دئے گئے منڈیٹ کو کسی خاطر میں لاتے ہیں تو… تو اس کا مطلب دہلی کے ساتھ ٹکراؤ اور مخاصمت ہے اور… اور اس لئے ہے کیونکہ لوگوں نے… کشمیر کے لوگوں نے عمرعبداللہ اور ان کی جماعت کو جن اشوز کیلئے اقتدار میں لایا… وہ سڑک ‘ بجلی اور پانی نہیں بلکہ کچھ اور ہیں… ایسے اشوز جن کے بارے میں دہلی نے وعدے تو کئے ہیں… لیکن کوئی وقت ‘ کوئی ٹائم فریم نہیں دیا ہے… اگر وزیر اعلیٰ ان اشوز کو قالین کے نیچے رکھنے کا فیصلہ لیتے ہیں… اس امید کے ساتھ کہ… کہ شاید وہ دہلی کو خوش کر سکیں اور… اور دہلی ان سے خوش ہو کر اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے بارے میں سوچ لے… تو … تو جب تک دہلی سوچے گی تب تک وزیر اعلیٰ کو وادی میں ایک مشکل صورتحال سے سامنے رہے گا … جس کا اشارہ… واضح اشارہ روح اللہ مہدی نے یہ کہہ کردیا کہ وزیر اعلیٰ کو خطرہ ہے… اس بات کا خطرہ کہ لوگ… کشمیر کے لوگ عمرعبداللہ کو کشمیر اور کشمیریوں کے بجائے دہلی کا نمائندہ نہ سمجھ لیں… اگر ایسا ہو تا ہت تو… تو صاحب یہ یقینا گورے گورے بانکے چھورے کیلئے مشکل صورتحال ہو گی۔پھر وزیر اعلیٰ کریں تو کیا کریں؟ہم نہیں جانتے ہیں ‘ ہم انہیں کوئی مشورہ بھی نہیں دیں گے… لیکن… لیکن انہیں ایک بات یاد رکھنی چاہئے… ہمیشہ کیلئے یاد رکھنی چاہئے کہ… کہ ان کی طاقت … سیاسی طاقت کا منع کہاں ہے… ان کی طاقت کا مرکز کیا ہے… اور یقینا ان کی طاقت کا مرکز … مرکز نہیں ہے‘ دہلی نہیں ہے… بلکہ کشمیر ہے… کشمیری ہیں۔اگر عمر عبداللہ اس بات کو یاد رکھنے میں کامیاب ہو جاتے ہیںتو… تو ممکن ہے کہ ان کی کچھ مشکلیں کم ہوں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سونمرگ دورے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں:وزیرا عظم

Next Post

انڈیا بلاک کے ساتھ یارانہ 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب پڑ ھائی میں بھی ہائبرڈ ماڈل

2025-07-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ صرف دعویٰ ہے…

2025-07-06
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2025-07-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

انڈیا بلاک کے ساتھ یارانہ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.