منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مرکزی داخلہ سیکریٹری کا جموںکشمیر سکیورٹی منظر نامے کا جائزہ

انسداد دراندازی کے اسخت انتظامات پر زور‘گھنٹہ گھر کا بھی دورہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-31
in اہم ترین
A A
مرکزی داخلہ سیکریٹری کا جموںکشمیر سکیورٹی منظر نامے کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
مرکزی داخلہ سیکریٹری‘ گوند موہن نے پیر کو سری نگر میں جموںکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ شام دیر گئے داخلہ سیکریٹری نے لالچوک گھنٹہ گھر کا بھی دورہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق مرکزی داخلہ سیکریٹری گوند موہن نے پیر کو جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایس کے آئی سی سی میں سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں پولیس ، فوج ،سی آر پی ایف ، بی ایس ایف ، سرا غ رساں ایجنسیوں کے عہدیدار اور صوبائی انتظامیہ کے آفیسران بھی موجود رہے۔
میٹنگ کے دوران داخلہ سیکریٹری کو جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال ، سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔
باوثوق ذرائع کے مطابق اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران داٰخلہ سیکریٹری کولائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حالیہ بر ف باری کے تناظرمیں ایل او سی پر دراندازی کے واقعات کو ناکام بنانے کی خاطر فوج کی چوکسی کو مزید بڑھانے پر زور دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران داخلہ سیکریٹری نے آفیسران کو ہدایت دی کہ ایل او سی پر دراندازی مخالف گرڈ کو مزید مضبوط و مستحکم کیا جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
دریں اثنا پیر کی شام کو مرکزی داخلہ سیکریٹری گوند موہن سینئر آفیسران کے ہمراہ تاریخی گھنٹہ گھر لالچوک پہنچے اور وہاں پر لوگوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
معلوم ہوا ہے کہ داخلہ سیکریٹری نے پرتاپ پارک میں قائم بلدان ستمب کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر شہید ہوئے اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں حالیہ ایام کے دوران ملی ٹینسی کے واقعات میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ دہشت گردوں اوران کے سہولیت کاروں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے دوران سیکورٹی ایجنسیوں کو مسلسل کامیابیاں مل پارہی ہیں۔
مرکزی داخلہ سیکریٹری نے کشمیر کے دورے کے دوران سیکورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموںکشمیر میں امن مودی حکومت کی ترجیح‘

Next Post

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
منفی۴ء۳:سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.