نئی دہلی// وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاریوں کے حصہ کے طور پر آج یہاں صنعت کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔
ٹویٹر پر یہ جانکاری دیتے ہوئے وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ محترمہ سیتا رمن کی پانچویں پری بجٹ میٹنگ تھی۔
میٹنگ میں سیکرٹری خزانہ اور ڈی آئی پی اے ایم سیکرٹری کے ساتھ اقتصادی امور کے سیکرٹری، حکومت کے چیف اکنامک ایڈوائزر اور صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے کے حکام نے شرکت کی
جن لوگوں نے شرکت کی ان میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے صدر سنجیو پوری، ایسوچیم کے صدر سنجے نائر، فکی کے نائب صدر وجے شنکر، سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر نیرج چودھری، سابق آئی ایم سی چیمبر آف کامرس کے صدر بھاونا جی دوشی، ڈاکٹر ریڈی کی لیبارٹریز کے چیئرمین ستیش ریڈی، ٹاٹی اسٹیل کے کارپورٹیو سروس کے نائب صدر چانکیا چودھری، سی آئی ایف آئی کے سابق صدر راج کمار گپتا، اے سی ایم اے کے صدر شردھا سوری مرواہ، آئی ای ای ایم اے کے صدر (منتخب) وکرم گنڈورتا اور نالکو کے سابق چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر بجرنگ لال باگرہ شامل تھے ۔