منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-27
in اہم ترین
A A
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

نئی دہلی//
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا آج رات دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) میں انتقال ہو گیا۔ وہ ۹۲ سال کے تھے۔
ایک بیان میں ہسپتال نے کہا کہ کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم کا عمر سے متعلق طبی حالات میں علاج کیا جا رہا تھا اور وہ’گھر پر اچانک بے ہوش ہو گئے تھے‘۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود انہیں زندہ نہیں کیا جا سکا اور رات ۹ بج کر۵۱ منٹ پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
ڈاکٹر منموہن سنگھ ۲۰۰۴ سے۲۰۱۴ تک بھارت کے وزیر اعظم رہے۔کانگریس کے سینئر رہنما راجیہ سبھا میں ۳۳ سال کی طویل مدت کے بعد امسال اپریل میں راجیہ سبھا سے سبکدوش ہوئے تھے۔
وزیر اعظم‘ نریندرا مودی نے اپنے اک بیان میں منموہن سنگھ کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اپنے سب سے ممتاز رہنماؤں میں سے ایک کی موت پر سوگ منا رہا ہے‘‘۔
مودی کامزید کہنا تھا’’پارلیمنٹ میں ان کی مداخلت بھی بصیرت افروز تھی۔ ہمارے وزیر اعظم کی حیثیت سے انہوں نے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے وسیع کوششیں کیں‘‘۔
بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے ٹویٹ کیا کہ سابق وزیر اعظم اور ماہر اقتصادیات جناب منموہن سنگھ جی کا انتقال ملک کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
نڈا کاکہنا تھا’’ایک دور اندیش سیاست داں اور ہندوستانی سیاست کے ایک قدآور رہنما، عوامی خدمت میں اپنے شاندار کیریئر کے دوران، انہوں نے مسلسل پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے آواز اٹھائی‘‘۔
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا اور ان کی والدہ سونیا گاندھی اسپتال میں داخل ہونے کی خبر ملتے ہی اسپتال پہنچے۔
سنگھ، جو اُس وقت کے وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کے دور میں وزیر خزانہ تھے، ۱۹۹۱ میں اقتصادی اصلاحات کے معمار اور دماغ کی پیداوار تھے، جس نے ہندوستان کو دیوالیہ پن کے دہانے سے نکالا اور معاشی لبرلائزیشن کے دور کا آغاز کیا، جس کے بارے میں وسیع پیمانے پر خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے ہندوستان کی اقتصادی سمت کا رخ بدل دیا ہے۔
مرحوم کے پسماندگان میں ان کی بیوی گرچرن سنگھ اور تین بیٹیاں ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’سو فیصد میٹرنگ کے بعد ۷x۲۴بجلی ملے گی‘

Next Post

کشمیر میں برف باری سے معمولات زندگی در ہم وبرہم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
کشمیر میں برف باری سے معمولات زندگی در ہم وبرہم

کشمیر میں برف باری سے معمولات زندگی در ہم وبرہم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.