جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’سو فیصد میٹرنگ کے بعد ۷x۲۴بجلی ملے گی‘

وادی میںبجلی کے حد سے زیادہ اور غیر مجاز استعمال کی وجہ سے سسٹم پر نمایاں دباؤ پڑرہا ہے :وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-27
in اہم ترین
A A
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

عمرعبداللہ نے سری نگر میں’ رابطہ پبلک آئوٹ ریچ آفس‘میں عوامی وفود اور اَفراد سے بات چیت کی
سرینگر//
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ۱۰۰ فیصد میٹرنگ مکمل ہونے کے بعد جموں و کشمیر میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔ بجلی کی بغیر شیڈول کٹوتی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے عمر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بجلی کے حد سے زیادہ اور غیر مجاز استعمال کی وجہ سے سسٹم پر نمایاں دباؤ پڑا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے چار بلبوں کے لئے بجلی استعمال کرنے کا معاہدہ کیا ہے لیکن وہ چار ہیٹر کے برابر بجلی استعمال کرتے ہیں۔ اس سے نظام پر بہت زیادہ دباؤ پڑتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ بجلی کی کھپت کو بہتر بنانے میں حکام کے ساتھ تعاون کریں۔
سخت سردی نے علاقے کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے، منجمد پانی کے پائپوں نے آبادی کو درپیش مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے برفباری کی امید ظاہر کی جس سے موسمی حالات میں بہتری آئے گی اور کچھ چیلنجز میں کمی آئے گی۔
وزیر اعلیٰ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں گورننس کے جاری چیلنجوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا’’ہم تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں، لیکن کچھ مسائل اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک ریاست کا درجہ بحال نہیں ہو جاتا‘‘۔
عمر نے موجودہ شدید سردی سے پیدا ہونے والے اضافی چیلنجوں پر بھی روشنی ڈالی ، جس میں منجمد پانی کے پائپ بھی شامل ہیں ، جس نے آبادی کی روزمرہ کی جدوجہد میں اضافہ کیا ہے۔ ان مشکلات کے باوجود، وہ پرامید رہے، انہوں نے کہا کہ برفباری سے موسم سے متعلق کچھ مسائل کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں گورننس کی مسلسل مشکلات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہم صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن کچھ مسائل اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک جموں و کشمیر اپنی ریاست کا درجہ دوبارہ حاصل نہیں کر لیتا۔
عمرعبداللہ نے مزید بتایا کہ سیاحتی مقامات پر برف باری کی ضرورت ہے جب برف ہوگی تو سیاح یہاں پر آئیں گے لہذا ہمیں رحمت باراں کی خاطر خدا سے دعا کرنی چاہئے ۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سرینگر کے کئی ہسپتالوں کا دورہ کرنے کے دوران پتہ چلا کہ رات کے اوقات میں مریضوں اور تیمارداروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔
عمرعبداللہ نے کہاکہ ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کی خاطر اب شبانہ دوروں کا بھی اہتمام کروں گا۔انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں اگر چہ صورتحال بہتر ہے لیکن مریضوں کی طرف سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ عملہ غیر حاضر رہتا ہے ۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ نے آج متعدد وفود سے ملاقات کی اور سماج کے مختلف شعبوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اَپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اِن باتوں کا اِظہار اُنہوں نے ’رابطہ آفس ‘ میں عوامی رابطہ پروگرام کے دوران کیا ۔عوامی رابطہ پروگرام میں کشمیر کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے وفود اور اَفراد نے اَپنے مسائل اور مطالبات وزیر اعلیٰ کو گوش گزار کئے۔
وزیراعلیٰ نے تعلیم، کاریگر، لیبر اور ہیلتھ کیئر کے شعبوں کے نمائندوں سمیت مختلف شراکت داروںسے استفساری گفتگو کی جنہوں نے فوری توجہ کی ضرورت والے مسائل کو اُجاگر کیا۔
وفود میں جموں و کشمیر کالج ٹیچرس ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ سے جموں و کشمیر میں کالج اَساتذہ کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کے مطالبے پر غور کرنے کی اپیل کی۔
مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دستکاروں پر مشتمل کشمیری شال میکرز ویلفیئر فاؤنڈیشن نے شال بنانے کے روایتی کاروبار کو درپیش چیلنجوں کو اُجاگر کیا اور اُن کی روزی روٹی کے تحفظ کے لئے حکومت سے تعاون کی درخواست کی۔
اِسی طرح ہاٹ مکس پلانٹ اونرس کے پانچ رُکنی وفد نے وزیراعلیٰ کو اُن کی صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بروقت مداخلت کی درخواست کی۔
جموں و کشمیر کیجول لیبرز یونائیٹیڈ فرنٹ نے اَپنے ریاستی صدر کی قیادت میں عارضی مزدوروں کی فلاح و بہبود کے بارے میں تشویش کا اِظہار کیا جبکہ فزیوتھراپسٹوں کے وفد نے وزیراعلیٰ کو سیکٹر سے متعلق چیلنجوں کے بارے میں آگاہ کیا جن کے اَزالے کی ضرورت ہے۔
ہیلتھ ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اُن کے صدر کی سربراہی میں ہیلتھ کیئر کے پیشہ ور اَفراد کو متاثر کرنے والے مسائل پیش کئے اور ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (اِی جے اے سی) نے ملازمین کی فلاح و بہبود کو جامع طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
گاندربل اور جنوبی کشمیر کے سوبھاگیہ ٹھیکیداروں کے ایک وفد نے سوبھاگیہ سکیم کے تحت منصوبوں کی عمل آوری میںحائل رُکاوٹوں کو دُور کرنے کے لئے حکومت کی مدد طلب کی۔
عوامی رابطہ پروگرام میں متعدد اَفراد نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کیا اور اُنہیں متعدد مسائل کی بہتری کے لئے شکایات اور تجاویز پیش کیں۔
وزیراعلیٰ نے تمام وفود اور اَفراد کو بغور سنا اور وفود کو یقین دِلایا کہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
اِس موقعہ پر سٹی سینٹر لال چوک اور دیگر علاقوں کی مختلف بازار کمیٹیوں کے تاجروں کے ایک مشترکہ وفد نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔
وفد نے وزیراعلیٰ کو لال چوک، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ، پولو ویو، ریگل چوک، مائسمہ، کورٹ روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں کی تاجرکمیونٹی کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔اُنہوں نے وزیراعلیٰ کو مطالبات کی ایک یادداشت بھی پیش کی ۔
وزیراعلیٰ نے وفد کویقینی دِلایا کہ جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راشٹریہ بال ایوارڈ حاصل کرنا ایک غیر حقیقی احساس تھا:ایان سجاد

Next Post

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اہم ترین

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

2025-05-16
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
اہم ترین

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

2025-05-16
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج
اہم ترین

ترال تصادم میںتین مقامی دہشت گرد مارے گئے :پولیس

2025-05-16
کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو
اہم ترین

کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو

2025-05-16
ریاستی درجے کی بحال:’مجھے یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے‘: وزیر اعلی
اہم ترین

وزیر دفاع کے ہمراہ بادامی باغ میں بہادر سپاہیوں سے ملاقات کی: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

2025-05-16
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

۳۵ برسوں میں پہلی بار وادی میں سرگرم دہشت گردوں کی تعداد کم ترین سطح پر پہنچ گئی

2025-05-16
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
اہم ترین

’کیا غیر ذمہ دارپاکستان کے پاس جوہری ہتھیار محفوظ ہیں‘؟

2025-05-16
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
Next Post
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.