اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ریزرویشن پالیسی پر تنازعہ:ریزرویشن کوٹہ کو معقول بنایا جائے:روح اللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-23
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ریزرویشن پالیسی پر تنازعہ:ریزرویشن کوٹہ کو معقول بنایا جائے:روح اللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

سرینگر/23 دسمبر
رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے پیر کے روز کہا کہ آبادی کے تناسب کے مطابق ریزرویشن کوٹہ کو معقول بنانے کو یقینی بنایا جانا چاہئے اور وہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی تشکیل سے مطمئن نہیں ہیں لیکن طلباءکا اطمینان ان کے لئے اہم ہے۔
آغا روح اللہ نے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریزرویشن پالیسی میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے اور اس پالیسی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق یا آبادی کے تناسب کے مطابق یقینی بنایا جانا چاہیے۔
روح اللہ نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی طلباءکو یقین دلایا ہے کہ ان کی شکایات حقیقی ہیں اور وہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
این سی رکن پارلیمان نے کہا”میں نے طلبہ سے وعدہ کیا تھا کہ میں ان کے حق میں احتجاج کروں گا اور آج ہم یہاں ان کے لیے لڑنے آئے ہیں۔ ہم موافق نتائج حاصل کرنے کے لئے ہر پلیٹ فارم پر طلباءکے حق میں آواز اٹھائیں گے۔ میں جانتا ہوں کہ حکومت نے آپ کی بات سنی ہے اور کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ لیکن، میں اس سے مطمئن نہیں ہوں، اور میں صرف اس بات سے مطمئن ہوں گا کہ طالب علم مطمئن ہیں“۔
روح اللہ نے کہا ”میں کوئی افراتفری نہیں چاہتا اور نہ ہی میں یہاں اپنی پارٹی کو تقسیم کرنے آیا ہوں۔ میں انصاف حاصل کرنے کے لئے ہر دروازے پر جاو¿ں گا۔ لیکن اگر کوئی جموں و کشمیر میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے تو میں بھی ان کی مخالفت کرنے کے لئے سڑکوں پر اتروں گا“۔
رکن پارلیمان نے پی ڈی پی رہنماو¿ں بشمول ایم ایل اے پلوامہ وحید پارا اور التجا مفتی اور عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کا ان کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
اس سے پہلے روح اللہ نے پیر کے روز سرینگر کے گپکار علاقے میں وزیر اعلی عمر عبداللہ کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر موجودہ ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پی ڈی پی رہنما وحید الرحمن پرہ اور التجا مفتی سمیت دیگر بھی احتجاج میں شامل ہونے کے لئے موقع پر پہنچےں۔
روح اللہ نے برن ہال اسکول سے احتجاجی مارچ شروع کیا اور جموں و کشمیر میں ریزرویشن پالیسی میں معقولیت کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے باہر پہنچے۔
پی ڈی پی کے شیخ خورشید اور وحید الرحمان پرہ سمیت اراکین اسمبلی نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔ پی ڈی پی رہنما اور محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
قبل ازیں میر واعظ عمر فاروق نے کہا تھا کہ اگر انتظامیہ اجازت دے تو وہ بھی احتجاج میں شامل ہوں گے۔
سرینگر سے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ نے اتوار کے روز لوگوں پر زور دیا تھا کہ وہ وزیر اعلی عمر عبداللہ کی رہائش گاہ کے باہر پرامن اور باوقار طریقے سے احتجاج میں شامل ہوں۔
جموں کشمیر میں ریزرویشن پالیسی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے اور اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن، کئی رہنماوں اور سیاسی جماعتوں نے احتجاج کی حمایت کی ہے۔
اس سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات سے پہلے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائی گئی پالیسی میں جنرل کیٹیگری کو گھٹا کر 40 فیصد کر دیا گیا تھا، جو آبادی کی اکثریت ہے، اور ریزرو کیٹیگریز کے لیے ریزرویشن بڑھا کر 60 فیصد کر دیا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریزرویشن تنازعہ:روح اللہ کی سرینگر میں احتجاج کی قیادت

Next Post

مودی نے روزگار میلے میں 71 ہزار سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
تازہ تریں

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

2025-05-10
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

2025-05-10
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
تازہ تریں

جموں کشمیر میں علی الصبح دھماکوں جیسی آوازیں، سائرن گونج اٹھے ، ڈرون حملوں کی نئی لہر

2025-05-10
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
Next Post
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول

مودی نے روزگار میلے میں 71 ہزار سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.