ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے درمیان ہنگامہ آرائی کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-18
in قومی خبریں
A A
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فائر سروس کو موثر اور محفوظ بنایا جائے گا: ریکھا گپتا

جگد گرو رام بھدراچاریہ اور نغمہ نگار گلزار گیان پیٹھ ایوارڈ سے سرفراز

نئی دہلی// ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی وراثت کے سلسلے میں آج راجیہ سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے اراکین کے درمیان گرما گرم بحث اور الزامات و جوابی الزامات کا تبادلہ ہوا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی روک دی گئی اور پھر دن کے لیے کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔
قبل ازیں صبح بھی اسی معاملے پر ہنگامہ آرائی کے باعث کارروائی 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ کارروائی میں خلل کے باعث ایوان میں وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہیں ہوسکا۔
چیئرمین جگدیپ دھنکڑنے 2 بجے کارروائی دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی امور کے وزیر نے ایوان میں خصوصی بل سے پہلے بینکنگ بل پر بحث کرنے کی درخواست کی ہے اور اپوزیشن نے بھی ایسی ہی درخواست کی ہے ۔
جب کانگریس کے رکن پرمود تیواری نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا مسئلہ اٹھانا چاہا تو چیئرمین نے کہا کہ بابا صاحب پورے ملک کے لیے مثالی ہیں اور ہر کوئی ان کے نظریات اور اصولوں پر چلتا ہے ۔ امبیڈکر جی نے پارلیمانی روایت کے بارے میں بہت کچھ کہا تھا جیسے ایوان میں خوشگوار ماحول کو برقرار رکھنا، بحث اور اتفاق رائے پر یقین رکھنا۔
مسٹر تیواری نے کہا کہ تمام اراکین اس ایوان میں صرف بابا صاحب کی وجہ سے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے آئین کے خالق کی توہین کی ہے ۔
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ وزیر داخلہ نے ایوان میں صرف یہ کہا ہے کہ کانگریس نے ہمیشہ بابا صاحب کی توہین کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن وزیر داخلہ کی تقریر کا صرف دس سیکنڈ کا حصہ دکھا کر ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور وہ اس کی تردید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے ایوان میں کہا تھا کہ کانگریس نے بار بار سازش کر کے بابا صاحب کو انتخابات میں ہرایا۔ بابا صاحب کی توہین کے لیے کانگریس کو ملک سے معافی مانگنی چاہیے ۔ کانگریس نے بابا صاحب کو بھارت رتن نہ دے کر بھی گناہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت بابا صاحب کی وراثت کو بچانے کے لیے بہت سے اقدامات کر رہی ہے ۔
اس دوران کانگریس کے اراکین نے بابا صاحب کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے نعرے بازی جاری رکھی۔
اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ کانگریس کوئی نیا مسئلہ نہیں اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر امت شاہ نے جس طرح طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر کانگریس امبیڈکر جی کی طرح کئی بار بھگوان کا نام لیتی تو یہ ان کے لئے بہتر ہوتا۔
اس پر مسٹر رجیجو نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر ایک بار پھر ایوان کو گمراہ کر رہے ہیں۔
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ کانگریس امبیڈکر جی کی توہین برداشت نہیں کرے گی۔
ایوان میں حزب اقتدار کے قائد جگت پرکاش نڈا نے بھی کہا کہ مسٹر کھڑگے ملک کو گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ کانگریس نے ہمیشہ امبیڈکر جی کی توہین اور ان کی تحقیر کی ہے ۔
چیئرمین نے کہا کہ یہ سب ایوان کے سامنے ہوا اور انہوں نے خود یہ ویڈیو دیکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب کو بابا صاحب کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے ۔
اس دوران دونوں طرف کے اراکین نے زور زور سے بولنا شروع کر دیا۔ ایوان میں افراتفری کا ماحول دیکھ کر آخرکار چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنجیونی اسکیم کے تحت بزرگوں کا مفت علاج ہوگا: کیجریوال

Next Post

سپریم کورٹ میں 128 صفحات پر مشتمل سمری کی درخواست، ججز حیران

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

فائر سروس کو موثر اور محفوظ بنایا جائے گا: ریکھا گپتا

2025-05-17
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

جگد گرو رام بھدراچاریہ اور نغمہ نگار گلزار گیان پیٹھ ایوارڈ سے سرفراز

2025-05-17
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

راہل گاندھی پر ایف آئی آر کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج

2025-05-17
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

میڈیا کی زباں بندی جمہوریت کے لیے مہلک ہے : کانگریس

2025-05-17
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

2025-05-16
کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں
قومی خبریں

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

2025-05-16
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا
قومی خبریں

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا

2025-05-16
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

2025-05-16
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

سپریم کورٹ میں 128 صفحات پر مشتمل سمری کی درخواست، ججز حیران

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.