نئی دہلی//جمہوریہ آرمینیا کی قومی اسمبلی، پارلیمنٹ کے اسپیکر، ہز ایکسی لینسی ایلن سائمونیان نے منگل کو نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب صدر کے سکریٹریٹ نے یہاں بتایا کہ دونوں قائدین کے درمیان ملاقات پارلیمنٹ بلڈنگ کمپلیکس میں ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں جمہوریتوں کے درمیان تاریخی طویل مدتی تعلقات پر توجہ مرکوز کی گئی اور دوطرفہ تجارت اور رابطوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں ہندوستان اور آرمینیا کے درمیان پارلیمانی تبادلوں کے رول پر بھی روشنی ڈالی۔