سرینگر//
جموںکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو ’جے کے اے ایس آفیسر کے اچانک انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے ایکس پر لکھا’’ایک نوجوان جے کے اے ایس آفیسر نمیشا ڈوگرا کے اچانک انتقال پر دکھ ہوا ہے ‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہاکہ خاتون آفیسر نے اپنے پیچھے دو چھوٹے بچوں اور شوہر بھوپندر کو چھوڑا ہے ۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق بھوپندر ایک پولیس آفیسر ہے اور وہ اس وقت پونچھ میں اپنے فرائض انجام دے رہا ہے ۔
عمرعبداللہ نے پوسٹ میں مزید کہا’’ نمیشا کے والد دیرینہ ساتھی اور سابق وزیر بابو جگ جیون لال جی ہیں۔ ان کی روح کو سکون ملے اور ان کے اہل خانہ کو اس مشکل وقت میں طاقت ملے۔‘‘