سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں زیر تعلیم جموں کے ایک طالب علم کو اپنے کرایے کے کمرے میں مشکوک حالت میں لٹکتا ہوا پایا گیا۔
ذرائع کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ میں زیر تعلیم ترکوٹہ نگر جموں سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کو منگل کی صبح فیتھی پور میں اپنے کرایے کے کمرے میں لٹکتا ہوا پایا گیا۔
متوفی کی شناخت۲۲سالہ میانک بھارتی ولد کلدیپ بھارتی کے بطور ہوئی ہے ۔
لاش کو طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا ہے ۔