سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سِنہا نے جیشٹھا اشٹمی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ مبارک موقعہ نیک زندگی ، محبت ، ہمدردی اور ہم آہنگی کا جشن ہے۔یہ جموںوکشمیر یوٹی کے لوگوں کو بالخصوص کشمیری پنڈت برادری کیلئے بہت زیادہ مذہبی اور ثقافتی اہمیت رکھتا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آئیے ہم ماتا کھیر بھوانی سے پراتھناکریں وہ ہمیں نیکی کی راہ پرگامزن کریںاور ہماری زمین کو اَمن ، ترقی اور خوشحالی سے نوازیں۔
سنہا نے مزیدکہا ،’’ دعا ہے کہ یہ مبارک موقعہ بھائی چارہ کے رِشتوں کو مضبوط کرے۔‘‘
ہر برس اِس مبارک دن پر گاندربل کے تولہ مولہ میں ماتا کھیر بھوانی مندر میں کھیر بھوانی میلہ کا اہتمام کیا جاتا ہے اور دُنیا بھر سے عقیدت مند عبادت کرنے کیلئے مقدس مندرمیں آتے ہیں۔