سرینگر//
وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کا زور تیز تر ہونے کے ساتھ سری نگر میں رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ شوپیاں وادی کا سرد ترین مقام رہا ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں وادی کا سرد ترین مقام رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۲ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور کولگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۳ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں کم سے کم درجہ حرارت باالترتیب منفی۰ء۲؍اور منفی۷ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام اور گاندربل میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۱ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۹ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع لداخ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں۱۴دسمبر تک موسم میں کسی بڑے پیمانے کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے بجز اس کے کہ۸دسمبر کی شام سے۹دسمبر کی صبح تک کچھ پہاڑی علاقوں میں ہکی بارشوں یا ہلکی برف باری متوقع ہے ۔محکمے نے سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے ۔