نئی دہلی// دور درشن 28 دسمبر سے شروع ہونے والی ہاکی انڈیا لیگ (ایچ آئی ایل) کا براہ راست نشر کرے گا۔
رورکیلا اور رانچی میں کھیلی جانے والی لیگ میں مردوں کی آٹھ اور خواتین کی چار ٹیمیں شامل ہوں گی۔
نونیت سہگل، صدر، پرسار بھارتی نے کہاکہ "پرسار بھارتی کو ہاکی انڈیا لیگ کے ساتھ شراکت داری کا اعزاز حاصل ہے۔ ہماری جامع کوریج کے ذریعے ہمارا مقصد ہاکی بشمول خواتین کی ایچ آئی ایل کا تاریخی آغاز سمیت شہری اور دیہی علاقوں میں لے جانا اور لیگ کے اثرات کو بڑھانا ہے۔‘‘
پرسار بھارتی کے سی ای او گورو دویدی نے کہاکہ "ٹوکیو اور پیرس اولمپکس میں لگاتار دو تمغے جیتنے کے بعد کھیل سے محبت کرنے والوں کو یقین ہے کہ ہندوستانی ہاکی کا سنہری دور واپس آرہا ہے۔ دوردرشن اس شراکت داری کے ذریعے وسیع تر وژن میں تعاون کرنے کا منتظر ہے۔”
ایسوسی ایشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر دلیپ ٹرکی، چیئرمین، ایچ آئی ایل گورننگ کمیٹی نے کہاکہ "ہم ہاکی انڈیا لیگ کے آفیشل براڈکاسٹر کے طور پر دوردرشن کے ساتھ شراکت کرنے پر بہت خوش ہیں۔ یہ سال خواتین کے ایچ آئی ایل کے آغاز کے ساتھ خاص ہے۔
ایچ آئی ایل کی گورننگ کمیٹی کے رکن بھولا ناتھ سنگھ نے کہاکہ “ہاکی ہمارے لیے صرف ایک کھیل سے زیادہ نہیں ہے۔ یہ ہمارے اتحاد اور فخر کی علامت ہے۔ اس سیزن میں خواتین کے ایچ آئی ایل کا اضافہ خواتین کھلاڑیوں کے لیے برابری اور پہچان کو یقینی بنانے کی جانب ایک بہت بڑی چھلانگ ہے۔ دوردرشن اپنے پارٹنر کے طور پر ہم ایچ آئی ایل کا ایک زبردست سیزن پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔