منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سندھو آسان جیت کے ساتھ سید مودی چمپئن شپ کے فائنل میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-01
in کھیل
A A
پی وی سِندھو نے پہلی بار سوئس اوپن خطاب جیتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

لکھنؤ// ہندوستان کی اسٹار شٹلر اور دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو نے ہفتہ کو سید مودی انڈیا انٹرنیشنل ایچ ایس بی سی ورلڈ ٹور سپر 300 بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2024 کے ویمنس سنگلز سیمی فائنل میں ہم وطن اننتی ہڈا کے خلاف 21-12، 21-9کی آسان جیت درج کر کے مقابلے کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔
بی بی ڈی اسپورٹس اکیڈمی کے بیڈمنٹن کورٹ نمبر ایک پر کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں ہریانہ کی 17 سالہ کھلاڑی نے ابتدائی راؤنڈ میں تجربہ کار سندھو کو ٹکر دینے کی کوشش کی تاہم سندھو نے جلد ہی گیئر تبدیل کرتے ہوئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ سندھو نے نوجوان کھلاڑی کو شاندار اسمیش اور ڈراپس کے ساتھ کورٹ پر خوب دوڑایا اور پہلا گیم 21-12 سے جیت لیا۔
دوسرے گیم میں ہڈا کے انداز کو محسوس کرتے ہوئے سندھو نے طاقتور اسمیش شاٹس لگائے جس کا کم تجربہ کار کھلاڑی کے پاس کوئی جواب نہیں تھا اور یہ گیم بھی آسانی سے 21-9 کے اسکور کے ساتھ سندھو کے حق میں چلا گیا۔
میچ کے بعد سندھو نے کہا ’’میں اپنے کھیل میں مسلسل بہتری کر رہی ہوں۔ کل کے میچ میں چینی حریف کے خلاف جیت سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور میں نے آج کے میچ میں کم غلطیاں کی ہیں۔‘‘
ہڈا کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا “نوجوان کھلاڑی میں کافی ٹیلنٹ ہے۔ وہ بہت اچھا کھیلیں۔‘‘ انہوں نے پیرس اولمپکس کو ایک تلخ تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کے لیے کچھ کرنے کا نیا دن ہوتا ہے اور انہوں نے پیرس اولمپکس کی مایوسی سے سنبھلنے کے بعد اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کردی ہے۔
اتوار کو خواتین کے سنگلز فائنل میں سندھو کا مقابلہ آج دوپہر ہونے والے سیمی فائنل کی فاتح سے ہوگا۔ یہ میچ تھائی لینڈ کے لالینرت چائیوان اور چین کے وو لو یو کے درمیان ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈی ڈی اسپورٹس ہاکی انڈیا لیگ کا براہ راست نشر کرے گا

Next Post

عام آدمی پارٹی تاوان اکٹھا کرنے والی پارٹی بن گئی ہے : بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک
کھیل

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

2026-09-06
درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا
کھیل

درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا

2026-09-06
کھیل

خطاب کی ہیٹ ٹرک کے مشن پر سبالینکا چوتھے راؤنڈ میں

2026-09-06
ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل
کھیل

ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل

2026-09-06
کھیل

ایف ٹی پی کی منصوبہ بندی ایسی ہو کہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مناسب وقت ملے: بی سی سی آئی

2026-09-06
کھیل

این سری رام بالاجی مردوں کے ڈبلز کے اگلے راؤنڈ میں، نِکی پونچا باہر

2026-09-06
ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
Next Post
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا

عام آدمی پارٹی تاوان اکٹھا کرنے والی پارٹی بن گئی ہے : بی جے پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.