منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

صائم ایوب کی ناٹ آؤٹ سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-27
in کھیل
A A
سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا

Pakistan's

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

بلاوایو//) ابرار احمد (چار وکٹ) اور آغا سلمان (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد صائم ایوب (ناٹ آؤٹ 113) اور عبداللہ شفیق (ناٹ آؤٹ 32) کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے منگل کو دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔
146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اوپنرز صائم ایوب آتشی اور عبداللہ شفیق نے صبر آزما کھیل کا مظاہرہ کیا۔ صائم ایوب نے طوفانی اننگز جس میں انہوں نے (ناٹ آؤٹ 113) 62 گیندوں پر 17 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ وہیں عبداللہ شفیق نے 48 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 32 رنز (ناٹ آؤٹ) بنائے۔ پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 18.2 اوورز میں 148 رنز بنائے اور میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا۔
اس سے قبل آج زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کا آغاز خراب رہا اور 23 کے اسکور پر اس کی دو وکٹیں گر گئیں۔ جویلورڈ گیمبی (پانچ) اور ٹی مارومنی (چار) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ڈیون مائرز اور کپتان کریگ ایرون نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ 13ویں اوور میں آغا سلمان نے کریگ ایرون (18) کو آؤٹ کر کے زمبابوے کو تیسرا جھٹکا دیا۔ ٹیم کی جانب سے ڈیون مائرز نے سب سے زیادہ (33) رنز بنائے۔ پاکستانی باؤلرز کے خلاف زمبابوے کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک پچ پر نہ ٹھہر سکا۔ ایس ولیمز (31)، سکندر رضا (17)، برائن بینیٹ (14) اور بی مزاربانی (11) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ برینڈن ماوتا (تین) اور رچرڈ نگروا (دو) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی بولرز نے زمبابوے کو 32.3 اوورز میں 145 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ آغا سلمان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ڈیبیو کرنے والے گیندبازابرار احمد کی خطرناک گیندبازی کی بدولت زمبابوے کی ٹیم 145 رن پر سمٹ گئی ۔
زمبابوے نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا ہے، پاکستانی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ٹیم نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے میچ میں اچھا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز کی وکٹ 23 رنز پر حاصل کی، زمبابوے کی پہلی وکٹ 1.3 اور دوسری وکٹ 3.5 اوورز میں گری۔
بعدازاں زمبابوے کی تیسری، چوتھی اور پانچویں وکٹ آغا سلمان نے حاصل کی، یوں آدھی ٹیم 20.2 اوورز میں 97 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 اور سلمان علی آغا نے 3 جبکہ صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
زمبابوے کے بلے باز ڈیون مائیرز نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے جبکہ شان ولیمز نے 31 اور کپتان کریگ ایروین نے 18 رنز اسکور کیے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ میں شکست کے دہانے پر

Next Post

شکست کے بعد آسٹریلوی ڈریسنگ روم میں بھی اختلافات کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
کھیل

کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف ایم 15 بالی میں سنگلز خطاب جیتا

2026-09-08
کھیل

مارک کولس زمبابوے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-09-08
کھیل

این سری رام بالاجی کی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ یو ایس اوپن میں ہندستان کا سفر ختم

2026-09-08
وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
Next Post

شکست کے بعد آسٹریلوی ڈریسنگ روم میں بھی اختلافات کا دعویٰ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.