اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہزاروں میلوں کی اڑان بھر کے مہاجر پرندوں نے وادی کو اپنا مسکن بنادیا

ان کی حفاظت کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں جو آبگاہوں کی نگرانی اور ان علاقوں کا گشت کرتی ہیں:ویٹ لینڈ وارڈن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-23
in اہم ترین
A A
لاکھوں مہاجر پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر//
وادی کشمیر کی آب گاہوں کے ساتھ اپنے صدیوں قدیم رشتے کو بر قرار رکھتے ہوئے مہاجر پرندوں نے سردیاں شروع ہوتے ہی یہاں آنا شروع کر دیا ہے ۔
ماہرین کے مطابق امسال ان پرندوں کے ساتھ کچھ نئے پرندے بھی آئے ہیں جن میں گریٹ بیٹرن (بوٹورس سٹیلریس) بھی شامل ہے ۔
ویٹ لینڈ وارڈن ‘الطاف احمد نے یو این آئی کو بتایا’’سیزن شروع ہونے کے ساتھ ہی دنیا کے مختلف ممالک سے مختلف قسموں کے پرندوں کا یہاں کی آبگاہوں کی طرف آنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے ‘‘۔
احمد نے کہا’’ابھی شروعات ہی ہے ماہ دسمبر کے اوخر اور ماہ جنوری کے اوائل میں ساری آبگاہیں ان پرندوں سے بھری پڑی ہوں گی‘‘۔
ماہرین کے مطابق سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا کے مختلف ممالک جیسے سائیبریا، چین، فلپائن، مشرقی یورپ اور جاپان سے مختلف قسم کے پرندے کشمیر کا رخ کرتے ہیں اور یہاں کی آبگاہوں کو کم و بیش نصف سال تک اپنا مسکن بناتے ہیں۔
احمد نے بتایا’’ایک مخصوص سینسس کے ذریعے ہر سال ان کی کل تعداد معلوم کی جاتی ہے اور یہ سینسس ماہ جنوری کے آخر یا ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں کی جاتی ہے جب لگ بھگ سارے پرنے آچکے ہوتے ہیں‘‘۔
بعض ماہرین کے مطابق امسال یہاں گریٹ بیٹرن (بوٹورس سٹیلریس) نامی ایک مخصوص پرندہ بھی آیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ گریٹ بیٹرن، جو پھلتی پھولتی کال اور خفیہ پلیج کی وجہ سے جانا جاتا ہے ، آرنیتھولوجسٹ اور فطرت سے محبت کرنے والوں کے لئے ایک غیر معمولی موقع کی نشاندہی کرتا ہے ۔ان کا ماننا ہے کہ وادی میں اس کی موجودگی متنوع آبادی کو برقرار رکھنے میں ویٹ لینڈ کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے ۔
ویٹ لینڈ وارڈن کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مہاجر پرندوں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدام کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان مہینوں کے دوران خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں جو آبگاہوں کی مانیٹرنگ کرتی ہیں اور تواتر کے ساتھ ان علاقوں کا گشت کرتی ہیں۔
احمد کا کہنا تھا کہ فارسٹ پروٹیکشن فورس سے اضافی نفری کو طلب کیا جاتا ہے اور علاوہ ازیں لوگوں میں مہاجر پرندوں کی اہمیت کے متعلق جانکاری مہمیں بھی چلائی جاتی ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق۲۰۲۲۔۲۰۲۳ میں کشمیر ہجرت کرنے والے پرندوں کی تعداد آٹھ سے بارہ لاکھ کے قریب تھی جبکہ سال۲۲۔۲۰۲۱میں یہ تعداد۱۱سے۱۲لاکھ کے درمیان تھی۔
واضح رہے کہ موسم سرما میں ہوکرسر کے علاوہ ولر جھیل، ہیگام، شال بگ، جھیل ڈل اور مرگنڈ میں بھی مہمان پرندے آتے ہیں اور تقریباً پانچ ماہ تک ان آبی پناہ گاہوں کو اپنی آماجگاہ بناتے ہیں۔
وادی آنے والے مہمان پرندوں میں ٹفٹیڈ بطخ، گڑھوال، برہمنی بطخ، گر گانٹوان، گریلاگ گوز، مالارڈ، کامن مرگنسر، شمالی پنٹیل، کامن پوچارڈ، آئرن جینس پوچارڈ، ریڈ کرسٹڈ پوچارڈ، روڈی شیلڈک، شمالی شاولر، عام ٹیل اور یوریشین واگٹیل شامل ہیں۔ یہ پرندے مارچ مہینے کے آخری ہفتے سے وادی سے واپس جانا شروع کرتے ہیں۔
موسم سرما کے دوران جہاں برف باری سے وادی کشمیر کی خوبصورتی میں چار چاند لگ جاتے ہیں وہیں ان مہاجر پرندوں کی موجودگی بھی اس وادی کے حسن کو دو بالا کر دیتی ہے ۔
ان پرندوں کی چہچہاہٹ، ان کی ایک ہی قطار میں اڑان اور آبگاہوں پر ان کا منظم بسیرا مقامی لوگوں اور مقامی و غیر مقامی سیاحوں کے لئے ایک اور دلکش نظارہ پیش کرتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سکمز کے احاطے کے اندر ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی پر سخت پابندی عائد

Next Post

منفی۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر میں سرد ترین رات درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار‘سرینگر میں ایک اور سرد رین رات درج

منفی۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر میں سرد ترین رات درج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.