جارج ٹاؤن// وزیر اعظم نریندر مودی نے گیانا میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے کرکٹ کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کرکٹ کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان رابطے کے بارے میں بات کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹ کھلاڑیوں کلائیو لائیڈ، ایلون کالیچرن، شیو نارائن چندر پال، دیویندر بشو، اسٹیون جیکبز اور ڈاکٹر رنجی سنگھی رامروپ کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ کرکٹ نے ہندوستان اور گیانا کے درمیان تعلق قائم کیا ہے اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔
مسٹر مودی نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھاکہ “کرکٹ کے ذریعے رابطہ۔ گیانا کے معروف کرکٹ کھلاڑیوں کے ساتھ خوشگوار گفتگو۔ "اس کھیل نے ہمارے ممالک کے درمیان قربت پیدا کی ہے اور ہمارے ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔”
انہوں نے ایکس پر اس ملاقات اور گفتگو کی تصویر بھی شیئر کی۔ جس میں وزیر اعظم سمیت کچھ کھلاڑی ہاتھوں میں کرکٹ کے بلے پکڑے باتیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔