ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ریاست کا درجہ بحال ہونے کے بعد سیاسی قیدیوں کے معاملوں کی پیروی کی جائے گی: عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-22
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ریاست کا درجہ بحال ہونے کے بعد سیاسی قیدیوں کے معاملوں کی پیروی کی جائے گی: عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۲۲نومبر

جموں کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ حال ہی میں قانون ساز اسمبلی میں منظور کردہ خصوصی حیثیت کی قرارداد کو مسترد نہیں کیا گیا ہے اور دروازے اب بھی کھلے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جہاں تک سیاسی قیدیوں کی رہائی کا تعلق ہے تو حکومت کو پہلے ریاست کا درجہ بحال کرنے کا انتظار کرنا ہوگا۔

جمعہ کوسرینگر کے پولو ویو میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے خصوصی حیثیت کی قرارداد کے مستقبل کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا”یہ قرارداد قانون ساز اسمبلی میں اکثریتی ارکان نے منظور کی تھی۔ کانگریس ارکان بھی ایوان میں موجود تھے۔ یہ زندہ ہے اور اسے مسترد نہیں کیا گیا ہے۔ دروازہ اب بھی کھلا ہے۔ پہلے ہمیں ریاست کا درجہ حاصل کرنے دیں، ہم اس معاملے کو آگے بڑھائیں گے“۔

متعلقہ

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

سیاسی قیدیوں کی رہائی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امن و امان اور سیکورٹی اب بھی مرکز کے دائرہ اختیار میں ہے۔ اس منظر نامے کے باوجود، ہم پولیس ویریفکیشن کے عمل کو آسان بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ میں نے قانون ساز اسمبلی میں ایک تقریر کی جس میں کہا گیا کہ پولیس ویریفکیشن کو ہتھیار بنایا گیا ہے۔ اسے آسان بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اس سلسلے میں مزید پیش رفت ہونے والی ہے“۔

عمرعبداللہ نے کہا کہ کچھ لوگوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قرارداد میں کچھ بھی نہیں ہے۔ عمر نے سوال کیا کہ اگر قرارداد میں کچھ بھی نہیں تھا تو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس کے بارے میں بار بار بات کیوں کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ ملنے کے بعد حکومت سیاسی قیدیوں کے معاملوں کی پیروی کرے گی اور ان کی رہائی کو یقینی بنائے گی۔

آج کے کابینہ اجلاس کے بارے میں عمرعبداللہ نے کہا کہ آج کے اجلاس میں اہم فیصلہ تین ارکان پر مشتمل کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا تھا جو سپریم کورٹ کی ہدایات کے پس منظر میں ایک جامع نقطہ نظر پیش کرے گی

عمرعبداللہ نے کہا”کمیٹی کابینہ کو ایک رپورٹ پیش کرے گی اور ہم دیکھیں گے کہ ہم ریزرویشن پالیسی کو معقول بنانے کے لئے کس حد تک جا سکتے ہیں“۔

کشتواڑ میں شہریوں پر مبینہ تشدد کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں چیف منسٹر نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے کیمپوں میں تشدد کے دوران لوگوں کو مرتے دیکھا ہے۔ ان کاکہنا تھا”خدا کا شکر ہے کہ یہاں کوئی نہیں مرا۔ میں فوج پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرے اور اگر فوجیوں کی طرف سے کوئی بدسلوکی پائی جاتی ہے تو قصورواروں کا کورٹ مارشل کیا جانا چاہئے اور انہیں سخت سزا دی جانی چاہئے“۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا سردیوں میں بجلی کی کٹوتی میں بہتری آئے گی؟وزیرا علیٰ نے کہا کہ انہوں نے محکمہ بجلی کو ہدایت کی ہے کہ جن علاقوں میں بجلی چوری کم ہوتی ہے وہاں بجلی کی کٹوتی کو کم یقینی بنایا جائے۔ عمر نے کہا”مجھے امید ہے کہ اس موسم سرما میں کشمیر میں بجلی کی صورتحال بہتر ہوگی۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریزرویشن پالیسی کا جائزہ لینے کےلئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائیگی:رانا

Next Post

نیتن یاہوکے وارنٹ گرفتار ی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
تازہ تریں

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-09
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
خود کار ڈرافٹ
تازہ تریں

لیفٹیننٹ گورنر کا اوڑی دورہ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-05-09
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
تازہ تریں

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘۷ دہشت گرد ہلاک :بی ایس ایف

2025-05-09
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

پاکستانی حملے ، خلاف ورزیاں بنادی گئیں ناکام:ہندوستانی فوج

2025-05-09
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
تازہ تریں

جے شنکر کی اٹلی، یورپی یونین اور امریکہ کے رہنماوں کے سے فون پر بات

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

نیتن یاہوکے وارنٹ گرفتار ی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.