بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایلن مسک پر جانبداری کا الزام

برطانوی اخبار نے’ایکس‘ کو زہریلا بتاتے ہوئے پوسٹ کرنا کیا بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-15
in عالمی خبریں
A A
ایلون مسک نے ٹوئٹر 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

واشنگٹن//
دنیا کے امیر ترین کاروباری اور ٹیسلا کے سربراہ ایلن مسک ان دنوں کافی سرخیوں میں ہیں۔ انہوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کی نئی بننے والی ٹیم میں اپنی خاص جگہ بنا لی ہے۔ حالانکہ دوسری طرف مسک پر کئی الزامات بھی لگ رہے ہیں۔ نئے معاملے میں ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جانبداری کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ ایک طرف جہاں برطانوی روزنامہ ’دی گارجین‘ نے’ایکس‘ کو زہریلا بتاتے ہوئے اس کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہیں دوسری طرف لگژری کمپنی لوئی وِٹاں کے سربراہ برنارڈ ارنالٹ ایلن مسک کی سوشل میڈیا کمپنی کے خلاف قانونی قدم اٹھانے جا رہے ہیں۔
فرانسیسی اخباروں کے ایک گروپ کا بھی الزام ہے کہ’ایکس‘ ان کا مواد استعمال کرنے کے بدلے انہیں ادائیگی نہیں کر رہا ہے۔ دی گارجین کے’ایکس‘ پر 20 ملین سے زیادہ فالوورس ہیں۔ اب اس کے ایکس ہینڈل کو آرکائیو کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس کے صحافی خبریں حاصل کرنے کے لیے اس کا استعمال کرتے رہیں گے۔ 200 سال پرانے معروف میڈیا ادارہ’دی گارجین‘کافی عرصے سے’ایکس‘ سے باہر نکلنے کی سوچ رہا تھا۔ امریکی انتخاب میں جس طرح سے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال ہوا اس کو دیکھتے ہوئے میڈیا کمپنی نے اپنے فیصلے پر مہر لگا دی۔ برٹش اخبار ’دی گارجین‘کی بنیاد 1821 میں پڑی تھی اور تب اس کا نام مانچسٹر گارجین تھا۔ سال 1959 میں اس کا نام بدلا گیا اور یہ لندن آ گیا۔ گارجین نے ایک نوٹ میں’ایکس‘ کے باس ایلن مسک کو پلیٹ فارم کا زہر پھیلانے میں استعمال کا قصوروار قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ مسک نے ٹرمپ کی انتخابی مہم میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اب وہ ٹرمپ کی خاص ٹیم کا حصہ بھی ہونے بننے والے ہیں۔ گارجین نے 13 نومبر کو لکھے ایک مضمون میں کہا تھا کہ ’ایکس‘ پر نقصان زیادہ اور فائدہ کم ہے۔ بہتر ہوگا کہ ہم اپنی خبروں کی تشہیر کہیں اور کریں۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ مسک نے ایکس کا استعمال سیاسی ایجنڈا سیٹ کرنے کے لیے کیا۔
وہیں دوسری طرف فرانس میں بھی’ایکس‘ کو قانونی جھمیلے جھیلنے پڑ رہے ہیں۔ یہاں پر قدآور کاروباری نے مسک کے خلاف قانونی جنگ کی تیاری کر لی ہے۔ یہ قانونی کارروائی یورپین یونین کی ہدایت پر ہے جس کے مطابق مواد استعمال کرنے پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو خبر ایجنسیوں کو پیمنٹ کرنا ہوگا۔ فرنچ پبلشرس کا کہنا ہے کہ گوگل اور میٹا کی طرح’ایکس‘ کمپنسیشن دینے کو تیار نہیں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی نے قبائلی ورثہ کو عالمی سطح تک پہنچایا

Next Post

ٹرمپ متعدد فوجی سربراہان اور افسران کو برطرف کردیں گے؛ فہرستیں تیار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
عالمی خبریں

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

2025-05-14
عالمی خبریں

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

2025-05-14
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیے

2025-05-14
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی وارننگ

2025-05-14
یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

ٹرمپ متعدد فوجی سربراہان اور افسران کو برطرف کردیں گے؛ فہرستیں تیار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.