نئی دہلی//ہندوستان پندرہ نومبر 2024کو جن جاتیہ گورو دیوس منائے گا، یہ دن بھگوان برسا منڈا کی وراثت کو منانے کے لیے وقف ہے ، جو ایک قابل احترام قبائلی رہنما اور آزادی کے زبردست حامی جنگجو لیڈر ہیں۔ یہ دن نہ صرف بھگوان برسا منڈا کی پیدائش کا عزت و احترام کرتا ہے بلکہ ہندوستان بھر میں قبائلی برادریوں کے بھرپور ثقافتی ورثے اور شراکت کو بھی اجاگر کرتا ہے ، جنہیں اکثر ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہاہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی کا ہندوستان کی قبائلی برادریوں کے ساتھ تعلق پالیسی سے بالاتر ہے [؟] یہ ان کا ذاتی رشتہ ہے ۔ یہ رشتہ ان کے کاموں سے ظاہر ہوتا ہے ، خواہ وہ قبائلی گھر میں چائے پی رہے ہوں ، ان کے تہوار منا رہے ہو ں، یا فخر کے ساتھ ان کا روایتی لباس پہن رہے ہوں ۔ گزشتہ روایات اور طریقوں کے برعکس، قبائلی برادریوں کے ساتھ وزیر اعظم مودی کے تعلقات انتہائی حقیقت پر مبنی ہیں، وہ ان کی کہانیوں، فنون اور ہیروز کو سامنے لاتے ہیں اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر ان کو ابھارتے اور واضح کرتے رہتے ہیں۔ کئی معنوں میں وہ ہندوستان کے ایسے اولین وزیر اعظم ہیں جنہوں نے ہندوستان کی قبائلی برادریوں کے ساتھ اس قدر قریبی، باعزت تعلقات کو فروغ دیا۔
گزشتہ ایک عشرہ میں قبائلی ثقافت کی شناخت اور جشن و اتسو نے ایک قابل ذکر تبدیلی دیکھی ہے ۔ یہاں ان طور طریقوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جن سے پی ایم مودی نے قومی اور عالمی پلیٹ فارمز پر قبائلی برادریوں کی آواز کو بلند ہے ۔
عالمی رہنماؤں کو قبائلی فن پارے پیش کرکے وزیر اعظم مودی ہندوستان کی قبائلی ثقافتوں کے لیے عالمی سطح پر تعریف و ستائش کو فروغ دیتے ہیں، گفت و شنید اور پہچان وشناخت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ان تحائف میں سے – ڈوکرا آرٹ، جو اپنے پیچیدہ دھاتی کام اور گہری تاریخی جڑوں کے لیے جانا جاتا ہے – آسٹریلیا، برازیل، کوک آئی لینڈز اور ٹونگا کے رہنماؤں کو دیا گیا ہے ۔ جھارکھنڈ کی سہرائی پینٹنگز- روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو تحفے میں دی گئیں، اور مدھیہ پردیش سے برازیل کے صدرلوئیز اناسیو لولا دا سلوا کو گونڈ پینٹنگ، جو اس کے متحرک رنگوں اور پیچیدہ نمونوں کے لیے معروف ہے ۔ ازبکستان اور کوموروس کے رہنماؤں کو مہاراشٹر کی وارلی پینٹنگز سے نوازا گیا۔