رانچی// جھارکھنڈ کی 43 اسمبلی حلقوں میں پہلے مرحلے میں آج صبح 7 بجے سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی اور صبح 11 بجے تک 29.31 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
چیف الیکٹورل آفیسر کے روی کمار نے بتایا کہ 43 اسمبلی حلقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے اور یہ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ 950 بوتھس پر ووٹنگ کا اختتامی وقت شام 4 بجے ہوگا، لیکن قطار میں کھڑے لوگ ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی ووٹ ڈال سکیں گے ۔ ان 43 اسمبلی حلقوں میں صبح 11 بجے تک 29.31 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔