جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

این سی کو ہماری قرار داد کی تائید کرنی چاہئے :سجاد لون

’اگر ایسا نہ کیا تو ہم سمجھیں کہ یہ بی جے پی ساتھ میچ فکسنگ ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-08
in اہم ترین
A A
تشدد کا مقصد کشمیر کی معیشت کو تباہ کرنا ہے : سجاد غنی لون
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر///
پیپلز کانفرنس کے سربراہ اور رکن اسمبلی ‘سجاد لون نے نیشنل کانفرنس کی طرف سے خصوصی درجے کی بحالی کیلئے پیش کردہ قرار داد کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جماعت کو ہماری قرار داد کی تائید کرنی چاہئے ۔
لون نے کہا’’اگر نیشنل کانفرنس اسمبلی میں پیش کی جانی والی ہماری قرار داد کی تائید نہیں کرتی ہے تو اسمبلی میں ہو رہی ہنگامہ آرائی ایک فکسڈ میچ ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ گرچہ ۲۰۲۴کی اسمبلی کے اختیارات کم ہیں لیکن۲۰۱۹کے تناظر میں یہ ایک انتہائی مضبوط ادارہ ہے جو لوگوں کی مرضی کی نمائندگی کرتا ہے ۔
رکن اسمبلی نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
قبل ازیں پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس اور عوامی اتحاد پارٹی نے اسمبلی میں دفعہ۳۷۰؍اور۳۵؍اے کی بحالی کے متعلق ایک مشترکہ قرار داد پیش کی۔انہوں نے کہا’’اسمبلی میں ایک کمزور قرار داد پیش کی جاتی ہے جو جموں وکشمیر کے لوگوں کی توہین اور ان کے ساتھ دھوکہ دہی ہے ‘‘۔
لون کا کہنا تھا’’اسمبلی میں بی جے پی شور کرنا بند کرتی ہے تو نیشنل کانفرنس شور کرنا شروع کرتی ہے یہ کیا فکسڈ میچ ہے اگر یہ فکسڈ میچ نہیں ہے تو نیشنل کانفرنس ہماری قرار داد کی تائید کرے ‘‘۔انہوں نے کہا’’اگر نیشنل کانفرنس ہماری قرار داد کی تائید کرتی ہے تو ہم ان سے فکسڈ میچ کہنے پر معافی مانگیں گے ‘‘۔
رکن اسمبلی نے کہا’’ہم نے مشترکہ طور پر ایک قرار دا پیش کی جس کا ہم نے عوامی قرار داد نام رکھا اس قرار داد میں لفظوں کی کوئی ہیر پھیر نہیں ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ دفعہ۳۷۰؍اور۳۵؍اے کو بحال کیا جائے اور ریاستی درجے کو واپس دیا جائے نیز ہم جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں‘‘۔
لون کا کہنا تھا’’ہم نے نیشنل کانفرنس کی قرار داد کی جلدی میں تائید کی لیکن بعد میں نے جب اس کو پڑھا تو ایسا سوچا کہ جو ہم سے چھین لیا گیا کیا اس کے لئے ایسی قرار داد پیش کرنی تھی‘‘۔انہوں کہا کہ نیشنل کانفرنس یا تو ہماری قرار داد کی تائید کرے یا اس قرار داد کو پاس کرے کیونکہ ان کے پاس اراکین کی اکثریت ہے ۔ان کہنا تھا’’اگر نیشنل کانفرنس نے ایسا نہیں کیا تو یہ فکسڈ میچ ہے ‘‘۔
پیپلز کانفرنس کے سربراہ نے کہا کہ گرچہ۲۰۲۴کی اسمبلی کے اختیارات کم ہیں لیکن۲۰۱۹کے تناظر میں یہ ایک انتہائی مضبوط ادارہ ہے جو لوگوں کی مرضی کی نمائندگی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا’’میں اسپیکر سے ایک بات بولنا چاہتا ہوں کہ ہم صرف پانچ اراکین ہیں لیکن ہمیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے ‘‘۔
لون کا کہنا تھا’’جب ہم نے آج اسمبلی میں مشترکہ قرار داد پیش کی تو اس کے پانچ منٹ بعد ہی ہائوس کو ملتوی کر دیا گیا‘‘۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی قرار داد کو سوشل میڈیا پر تائید کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسمبلی میں خصوصی حیثیت کی قرارداد پر ہنگامہ‘ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی

Next Post

وادی میں مہاجر پرندوں کی آمد :پہلی بار گریٹ بیٹرن کو ولر جھیل میں دیکھا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
وادی میں مہاجر پرندوں کی آمد :پہلی بار گریٹ بیٹرن کو ولر جھیل میں دیکھا گیا

وادی میں مہاجر پرندوں کی آمد :پہلی بار گریٹ بیٹرن کو ولر جھیل میں دیکھا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.