جموں//
جموں کشمیر کی سڑکوں پر خونین سڑک حادثوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں آئے روز کسی نہ کسی علاقے میں صف ماتم بچھ جاتی ہے ۔
ریاسی کے ضلع ماہور علاقے میں جمعرات کی صبح ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے ایک ہی موت ہو گئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ ریاسی سے جموں جا رہی ایک گاڑی ماہور کے زیارت موڑ پر ایک گہری کھائی میں جا گری۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں گاڑی میں سوار تین افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ۴۰سالہ منظور احمد (ایک ٹیچر)‘اس کی۱۰ سالہ بیٹی الفت جان‘۴۲ سالہ غلام محی الدین اور اس کا۲۸ سالہ بیٹا بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے جو تمام کے رہائشی تھے۔
دریں پولیس اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔