ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہم اپنا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-11-05
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

ہم … ہم کشمیری بھی ایک عجیب قوم ہے…سچ پوچھئے تو ہم یہ بھی نہیں کہہ سکتے ہیں کہ ہم قوم ہے بھی یا نہیں کہ… کہ ہم صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں… ہمیں صرف خود سے مطلب ہے‘ کسی دوسرے سے ہمیں کوئی سرو کار نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… وہ بھاڑ میں جائے ‘اور بڑے شوق سے جائے۔اگر ہم میں اجتماعیت ہوتی‘ اگر ہم میں یکسوئی ہو تی ‘ اگر ہم ایک قوم ہو تی تو… تو ہم پوچھتے … ہم یہ سوال ضرور کرتے کہ… کہ گزشتہ ۳۵ برسوں میں جو کم و بیش ۵۰ ہزار لوگ مارے گئے ‘ ان ۵۰ ہزار لوگوں کا خون ہم کس کے ہاتھوں… یا کس کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں … ان ۳۵ برسوں کے دوران کشمیر میں جو تباہی اور بربادی ہو ئی اس کا حساب ہم کس سے لیں… اس کیلئے ہم کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں کہ … کہ کوئی تو ہو گا جو اس کا ذمہ دار ہو گا … آج بڑی آسانی سے کہا جارہا ہے کہ اجی ہمیں معلوم ہی نہیں تھا کہ ہم کیا کررہے تھے اور ہمیں کیا کرنا تھا… ہم تاریکیوں میں چل رہے تھے ‘ اس لئے ہمیں کچھ نظر نہیں آرہا تھا… ہم نے ایسے خواب دیکھے جس کی تعبیر ہمیں معلوم نہیں تھی ہم ایک بڑی قوت کیخلاف نبرد آزما ہو گئے… ہم میں عزم تھا ‘ لیکن نظم نہیں تھا…ہم بڑے مکانوں اور اچھے پوشاکوں کے پیچھے لگ گئے اور نتیجہ یہ ہوا کہ ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوا۔ کیا یہ کہنا… کیا اس کا اعتراف کرنا کافی ہے؟اگر عزم تھا لیکن نظم نہیں تھا تو… تو اس کا ذمہ دار کون ہے اور… اور نظم نہ ہونے کی کشمیریوں نے جو بھاری قیمت چکائی … وہ محض یہ کہنے سے ادا تو نہیں ہو سکتی ہے… بالکل بھی نہیں ہو سکتی ہے کہ … کہ ہم میں عزم تھا ‘ لیکن نظم نہیں تھا… نہیں صاحب قیمت بڑی ہے… اس قوم نے ۳۵ برسوں میںبہت کچھ کھویا… اتنا کھویا کہ اس کی تلافی ان کھوکھلے جملوں سے نہیں ہو سکتی ہے… یہ جملہ بازی ہے اور کچھ نہیں … اور کشمیریوں کو اس جملہ بازی میں کوئی دلچسپی نہیں ہو نی چاہیے… کہ جن جملوں کا سہارا لے کر آج اعتراف گناہ ‘ اعتراف شکست کیا جارہاہے… انہی جملوں کا سہارا لے کر کل تک کشمیریوں کو بڑے بڑے خواب دکھائے جا رہے تھے … اگر… جی ہاں اگر… اگر ہم کشمیری ایک قوم ہے تو… تو اگر کچھ نہیں تو… تو کم از کم ہمیں یہ سوال کرنا چاہیے کہ ۳۵ برسوں… گزشتہ ۳۵ برسوں میں جو کچھ ہوا … جو تباہی ‘ جو بربادی … جو خون بہا وہ خون ہم کہاں اور کس کے ہاتھ/ہاتھوں پر تلاش کریں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

Next Post

دہشت گردی ، اضافہ ہوا نہ کمی 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

دہشت گردی ، اضافہ ہوا نہ کمی 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.