پیرس// کلے کورٹ کے بے تاج بادشاہ رافیل نڈال نے فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں ان کے حریف الیگزینڈر زیویریف کے ریٹائر ہونے کے بعد کہا کہ وہ اس طرح فائنل میں نہیں پہنچنا چاہتے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ جرمنی کے زویریف ٹخنہ مڑنے کی وجہ سے ریٹائرڈہرٹ ہوگئے تھے اورانہیں وہیل چیئر پر کورٹ سے باہر لے جایا گیا تھا۔
اسپین کے نڈال کو 7-6 (10-8)، 6-6 سے آگے چل رہے تھے، جب شاٹ تک پہنچنے کی کوشش میں زیوریف کا ٹخنہ مڑگیا۔ زویریف فوراً گر پڑے۔
نڈال نے بی بی سی کو بتایا، ’’اگر آپ انسان ہیں، تو آپ کو اپنے ساتھی کھلاڑی کے لیے بہت افسوس ہونا چاہیے۔ اگرچہ فائنل میں پہنچنا میرے لیے ایک خواب ہو، لیکن ایک ساتھی کو اس طرح دیکھنا ویسا نہیں ہے جیساہم چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا، ’’میں صرف ایک بات کہہ سکتا ہوں، مجھے امید ہے کہ ان کی حالت زیادہ خراب نہیں ہوگی۔ ٹخنہ مڑنا عام بات ہوتی ہے اورمجھے امید ہے کہ کچھ ٹوٹا نہیں ہے۔”
اپنا 14 واں رولینڈ گیروخطاب جیتنے اورریکارڈ 22 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا ارادہ رکھنے والے نڈال کا سامنا فائنل میں ناروے کے کیسپررُڈ سے ہوگا۔