بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نیشنل کانفرنس اپنے منشور کو عملی جامہ پہنا کر ہی دم لے گی :ڈاکٹرفاروق

’ہماری یہی کوشش ہے کہ جموںکشمیر کے لوگوں کی اقتصادی اور معاشی حالت میں بہتری آئے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-19
in اہم ترین
A A
سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے:ڈاکٹرفاروق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

سرینگر//
جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر‘ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ این سی کی یہی کوشش ہے کہ جموںکشمیر کے لوگوں کی اقتصادی اور معاشی حالت میں بہتری آئے اور ہمارے نوجوانوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقعے دستیاب ہوں ۔
فاروق نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران نہ صرف اس تاریخی ریاست کے عوام کو اقتصادی بدحالی کی طرف دھکیلا گیا بلکہ بے روزگاری کے تمام ریکارڈ بھی مات کردیئے گئے ہیں۔
ان باتوں کا اظہا راین سی صدرنے عوامی وفود کیساتھ ملاقات کے دوران تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گذشتہ۱۰سال سے یہاں روزگار کے دروازے بند رکھے گئے ہیں اور اس دوران بے شمار نوجوان عمر کی حدیں پار کر گئے ہیں اور جو ابھی سرکاری ملازمتوں حاصل کرنے کے اہل ہیں اُن کو در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا گیا۔
ان کے مطابق گذشتہ برسوں کے دوران زبانی جمع خرچ سے نوجوانوں کو بہلانے اور پھسلانے کے کیلئے بہت سارے اعلانات اور دعوے کئے گئے لیکن سب کچھ جھوٹ اورفریب ثابت ہوا۔
فاروق نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کیخلاف جس طرح سے گذشتہ۱۰کے دوران کھلواڑ کیا گیا وہ قابلِ مذمت ہے ۔
این سی صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں کشمیر کے عوام کیساتھ ہوئی ناانصافیوں کیخلاف برسرجہد ہے اور ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
الیکشن میں کامیابی اور حکومت سازی اس جدوجہد کی پہلی سیڑھیاں تھیں، ہمیں آگے چل کر بہت کچھ حاصل کرنا ہے ، ہمیں جموںو کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس حاصل کرکے روزگار اور زمینوں کے حقوق کو محفوظ بنانا ہے ۔
نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں جیلوں میں قید نوجوانوں کی رہائی کا سامان پیدا کرنا ہے ، ہمیں۵؍اگست۲۰۱۹کو عوام کے چھینے گئے آئینی اور جمہوری حقوق کو واپس حاصل کرنا ہے ، ہمیں یہاں کی اقتصادی اور معیشی بدحالی کو دور کرنا ہے ، ہمیں پریشانِ حال عوام کو راحت پہنچانے کا کام کرنا ہے لیکن یہ سب اُسی صورت میں ممکن ہوسکتا ہے ، جب ہم سب متحد ہوکر کام کریں گے اور حکومت کو عوامی تعاون اور اشتراک حاصل ہوگا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے منشور کو عملی جامہ پہنا کر ہی دم لے گی ۔ہم نے لوگوں کو راحت پہنچانے کا وعدہ کیا اور ہم اپنا ہر ایک وعدہ پورا کرینگے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی:۱۴۷ مقدمے درج

Next Post

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
شمالی کمان کے سربراہ کی ایل او سی پر تعینات فورسز کی تیاریوں کا جائزہ

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.