منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بائیڈن کا کانگریس پر بندوق سے متعلق نئی پابندیوں کی منظوری کے لیے زور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-03
in عالمی خبریں
A A
یوکرین میں امریکی فوج بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا،امریکی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

واشنگٹن//
امریکہ کےصدر جو بائیڈن نے کانگریس سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں پے درپے چونکا دینے والے فائرنگ کے واقعات کوسامنے رکھتے ہوئے بندوق کے تشدد کوروکنے کے لیے عام فہم اقدامات کی منظوری دے۔
جمعرات کو قوم ے خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کانگریس پر زور دیا کہ سیمی آٹومیٹک، ریپڈ فائر اسالٹ ہتھیاروں اور اعلیٰ صلاحیت والے میگزین پر 1994 میں عائد کردہ پابندی کو بحال کیا جائے۔ مذکورہ ہتھیاروں پر پابندی2004 میں ختم ہو گئی تھی۔
بائیڈن نے کہا کہ ” اگر ہم ہتھیاروں پر پابندی نہیں لگا سکتے، تو ہمیں ان کی خریداری کے لیے عمر کی حد 18 سے بڑھا کر 21 کر دینا چاہیے، اس کے علاوہ اسلحہ خریدنے والوں کے ماضی کی بھی سخت جانچ پڑتال ہونی چاہیے۔”
اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ ٹیکساس کے پرائمری اسکول میں حملہ آور ملزم نے 18 سال کی عمر کو پہنچتے ہی دو بندوقیں خریدی تھیں جس کا استعمال کرتے ہوئے اس نے 19 طلبہ اور دو اساتذہ کو قتل کیا۔
صدر بائیڈن نے اس استثنیٰ کو بھی منسوخ کرنے پر زور دیا جو بندوق بنانے والوں کو ذمہ داری سے بچاتا ہے۔ ان کے بقول ، "اسلحہ سازی ملک کی واحد صنعت ہے جسے اس قسم کا استثنیٰ حاصل ہے۔ ذرا تصور کریں، اگر تمباکو کی صنعت مقدمہ چلائے جانے سے محفوظ ہوتی تو آج ہم کہاں ہوتے۔”
صدر بائیڈن کے خیال میں ہتھیاروں سے متعلق نئی پابندیاں گن وائلنس کی روک تھام میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔
صدر نے زور دیا کہ اس مسئلے کی سخت نگرانی کرنے کی ضرورت ہے اگر آپ ایسا نہیں کرتے اور کچھ برا ہوتا ہے، تو آپ کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔
وائس آف امریکہ کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر نے جن اقدامات کی وکالت کی ان کے سیاسی طور پر منقسم کانگریس میں منظوری حاصل کرنے کا امکان نہیں ہےکیوں کہ برسوں سے امریکی قانون ساز بندوق سے متعلق قانون سازی پر اختلافات کا شکار ہیں۔
ری پبلکن بڑے پیمانے پر فائرنگ اور بندوق کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں لیکن انہوں نے بندوق کے کنٹرول سے متعلق قانون سازی کو باقاعدگی سے روک دیا ہے۔ ری پبلکنز کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس کے حق میں مجوزہ پابندیاں قانون کی پابندی کرنے والے شہریوں کی آزادی پر اثر انداز ہوں گی اور امریکیوں کے بندوق رکھنے کے اس حق سے متصادم ہیں جو امریکی آئین کی دوسری ترمیم میں درج ہے۔
اپنے خطاب میں بائیڈن نے ایک خط کا حوالہ دیا جو انہیں ریاست ٹیکساس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والی لڑکی کی دادی کی طرف سے موصول ہوا تھا۔
خط میں لکھا ہے، "اس پوشیدہ لکیر کو مٹا دیں جو ہماری قوم کو تقسیم کر رہی ہے۔ اس کا حل نکالا جائے اور جو خرابی ہے اسے دور کیا جائے اور ایسی تبدیلیاں کی جائیں جو اس (طرح کے واقعات) کے دوبارہ ہونے کو روک سکیں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرین میں لوہانسک کے 90 فیصد حصے پر روس کا کنٹرول: برطانیہ

Next Post

امریکا میں قبرستان میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا امریکہ ساتھ نہیں دے گا

2025-06-30
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردینگے: ایران

2025-06-30
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے
عالمی خبریں

ملائیشیا میں کشتی پلٹنے سے تین افراد ہلاک

2025-06-30
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

فلپائن کے جنوبی علاقے میں 6.1شدت کا زلزلہ

2025-06-29
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کی ڈیل کی تردید کر دی!

2025-06-29
Next Post
امریکا میں قبرستان میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

امریکا میں قبرستان میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.