منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

طاقت دہلی نہیں کشمیر کے لوگ ہیں!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-18
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

چلئے صاحب الیکشن ہو ئے ‘ نتائج بھی آگئے ‘ ہار جیت بھی ہو ئی ‘ حلف برداری بھی ہو ئی ‘یو ٹی کے پہلے وزیر اعلیٰ بھی بن گئے … اس لئے صاحب اب کام پر لگ جاتے ہیں … کہ …کہ لوگوں نے اپنے گورے گورے بانکے چھورے‘عمرعبداللہ کو کام کرنے کیلئے وہاں تک پہنچادیا ہے جہاں پر یہ جناب پہنچ گئے ہیں…یاد کریں‘ عمر صاحب یاد کریں کہ ۴ جون کو ان کی حالت کیا تھی جب انہیں لوک سبھا الیکشن میں شمالی کشمیر سے ایک قیدی نے شکست … شکست فاش سے دو چار کیا تھا …اور محض چار مہینوں میں ہی لوگوں نے انہیں فرش سے عرش پر پہنچا دیا ہے… اس لئے پہنچا دیا تاکہ عمر صاحب کام کریں … صاحب اپنا کام نہیں بلکہ لوگوں کا کام کریں ۔اب عمر صاحب کام کرتے ہیں یہ تو ہمیں معلوم نہیں ہے … اس لئے معلوم نہیں ہے کی کیا پتہ جس عمر کو ہم آج دیکھ رہے ہیں وہ ۲۰۰۸ سے ۲۰۱۴ والے عمر سے مختلف ہوں… ان میں بدلاؤ آیا ہو اور… اور اللہ میاں کی قسم بدلاؤ آنا بھی چاہئے کہ … کہ ۲۰۱۴ سے کشمیر میں بہتر کچھ بدل گیا ہے… بہت کچھ کیا پورا کشمیر ہی بدل گیا ہے… ایسے میں اگر عمر صاحب بھی بدل گئے ہوں تو کوئی تعجب نہیں … گرچہ ہمارا جاننا اور ماننا ہے کہ ان میں بدلا ؤ آیا ہو گا … اتنا بدلاؤ کہ عمر صاحب یہ سمجھ گئے ہوں گے کہ … کہ ان کی طاقت کا sourceنئی دہلی سے اچھے تعلقات نہیں بلکہ جموں کشمیر کے لوگ ‘ ان کا اعتماد اور بھروسہ ہے… وہ کیا ہے کہ ماضی میں عمر صاحب اور دوسرے صاحب نئی دہلی کے قریب رہنے کی کوشش کرتے تھے تاکہ وہاں سے کچھ طاقت حاصل کی جا سکے… اور دہلی سے طاقت حاصل کرنے کی کوشش میں ان حضرات نے کئی ایسے فیصلے کئے ‘ کئے ایسے اقدامات اٹھائے جو لوگوں… جموں کشمیر کے لوگوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئے‘ جو ان کے حق میں نہیں تھے اور… اور بالکل بھی نہیں تھے… عمر صاحب اب کی بار بھی پہلے دن سے واضح کررہے ہیں اور… اور بار بار واضح کررہے ہیں کہ ہم نئی دہلی سے ٹکراؤ کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں… یقینا ہم متحمل نہیں ہو سکتے ہیں ۔مخاصمت کے بجائے مفاہمت پر ہم بھی یقین رکھتے ہیں… لیکن… لیکن اپنے لوگوں کی بات کرنا ‘ اپنے لوگوں کے حق کیلئے لڑنا ‘ اپنے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانا کوئی مخاصمت نہیں ہے… مخاصمت نہیں ہو سکتی ہے… عمر صاحب کی جڑیں کشمیر میں پیوستہ ہیں… ان کی طاقت نئی دہلی نہیں بلکہ کشمیر ہے‘ اتنا یہ جناب یاد رکھیں اور… اور کام پر لگ جائیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عمر عبداللہ کی زیر صدارت میںبینہ کا پہلا اجلاس

Next Post

پی وی سندھو چین کی ہان یو کو شکست دے کر ڈنمارک اوپن کے کوارٹر فائنل میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
پی وی سِندھو نے پہلی بار سوئس اوپن خطاب جیتا

پی وی سندھو چین کی ہان یو کو شکست دے کر ڈنمارک اوپن کے کوارٹر فائنل میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.